مصنف عبدالرزاق · كِتَابُ الْجُمُعَةِ ‹ بَابُ السَّاعَةِ فِي يَوْمِ الْجُمُعَةِ · حديث 5583
قَالَ وَحَدَّثَنِي، عَنِ الْأَعْرَجِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ: انْطَلَقَ أَبُو هُرَيْرَةَ إِلَى الشَّامِ فَالْتَقَى هُوَ وَكَعْبٌ، فَيُحَدِّثُ أَبُو هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَحَدَّثَ كَعْبٌ، عَنِ التَّوْرَاةِ حَتَّى مَرَّ بِالسَّاعَةِ الَّتِي فِي يَوْمِ الْجُمُعَةِ، فَقَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «فِي يَوْمِ الْجُمُعَةِ سَاعَةٌ لَا يَسْأَلُ اللَّهَ الْعَبْدُ الْمُسْلِمُ فِيهَا شَيْئًا إِلَّا أَعْطَاهُ إِيَّاهُ» فَقَالَ كَعْبٌ: وَلَكِنْ فِي يَوْمِ جُمُعَةٍ وَاحِدَةٍ مِنَ السَّنَةِ، فَقَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ: لَا، فَقَالَ كَعْبٌ: هَاهُ، صَدَقَ اللَّهُ وَرَسُولُهُ فِي كُلِّ جُمُعَةٍ، ثُمَّ إِنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ قَدِمَ الْمَدِينَةَ، فَالْتَقَى هُوَ وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَلَامٍ فَذَكَرَ لَهُ أَبُو هُرَيْرَةَ مَا قَالَ كَعْبٌ فِي يَوْمِ الْجُمُعَةِ، فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ: كَذَبَ، فَقَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ: إِنَّهُ قَدْ رَجَعَ
5583 - ابراہیم بن عبدالرحمٰن بیان کرتے ہیں: حضرت ابو ہریرہ شام تشریف لے گئے وہاں اُن کی ملاقات حضرت کعب سے ہوئی حضرت ابو ہریرہ نے نبی اکرمﷺ کے حوالے سے احادیث بیان کیں اور حضرت کعب نے تو رات کے بارے میں روایات بیان کیں یہاں تک کہ ان حضرات کی گفتگو میں اُس گھڑی کا بھی ذکر آیا جو جمعہ کے دن میں موجود ہوتی ہے ۔ تو حضرت ابو ہریرہ نے بتایا : نبی اکرمﷺ نے یہ بات ارشاد فرنائی ہے: جمعہ کے دن میں ایک گھڑی ایسی ہے جس میں مسلمان بندہ اللہ تعالیٰ سے جوبھی چیز مانگتا ہے اللہ تعالیٰ وہ چیز اُسے عطا ء کر دیتا ہے ۔ کعب نے کہا: یہ سال میں صرف ایک ہی معہ ہوتی ہے ؟ حضرت ابو ہریرہ نے جواب دیا: جی نہیں! تو کعب نے کہا : جی ہاں! اللہ تعالیٰ اور اُس کے رسول نے ہر جمعہ کے بارے میں یہ فرمایا ہے پھر حضرت ابو ہریرہ مدینہ آگئے پھر اُن کی اور حضرت عبداللہ بن سلام کی ملاقات ہوئی تو حضرت ابو ہریرہ نے اُن کے سامنے یہ بات ذکر کی جو کعب نے جمعہ کے دن کے بارے میں بیان کی تھی تو حضرت عبداللہ بن سلام نے فرمایا: اُنہوں نے غلط کہا ہے ! تو حضرت ابو ہریرہ نے کہا : اُنہوں نے رجوع کر لیا تھا ۔
التَّوْرَاةِ حَتَّى مَرَّ بِالسَّاعَةِ الَّتِي فِي يَوْمِ الْجُمُعَةِ، فَقَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ: ← النَّبِيِّ وَحَدَّثَ كَعْبٌ، ← انْطَلَقَ أَبُو هُرَيْرَةَ إِلَى الشَّامِ فَالْتَقَى هُوَ وَكَعْبٌ، فَيُحَدِّثُ أَبُو هُرَيْرَةَ، ← إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، ← الْأَعْرَجِ ← وَحَدَّثَنِي
Hadith 5583
