مصنف عبدالرزاق · كِتَابُ الصَّلَاةِ ‹ بَابُ مَنْ نَسِيَ صَلَاةً أَوْ نَامَ عَنْهَا · حديث 2240
عَبْدُ الرَّزَّاقِ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ مَطَرٍ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ رَبَاحٍ الْأَنْصَارِيِّ، عَنْ أَبِي قَتَادَةَ قَالَ عَبْدُ الرَّزَّاقِ: وَأَخْبَرَنَا [ص:589] مَعْمَرٌ، عَنْ قَتَادَةَ، أَنَّ أَبَا قَتَادَةَ قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَنَحْنُ نَسِيرُ لَيْلَةً، وَأَخَذَهُ النَّوْمُ: «تَنَحَّ عَنِ الطَّرِيقِ، وَأَنِخْ»، فَأَنَاخَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَخْنَا قَالَ: فَتَوَسَّدَ كُلُّ رَجُلٍ مِنَّا ذِرَاعَ رَاحِلَتِهِ فَمَا اسْتَيْقَظْنَا حَتَّى أَشْرَقَتِ الشَّمْسُ، وَمَا اسْتَيْقَظْنَا إِلَّا بِصَوْتِ الصُّرَدِ، فَقُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَلَكْنَا، فَقَالَ: «لَمْ تَهْلَكُوا، إِنَّ الصَّلَاةَ لَا تَفُوتُ النَّائِمَ إِنَّمَا تَفُوتُ الْيَقْظَانَ» قَالَ: فَتَوَضَّأَ، وَأَمَرَ بِلَالًا فَأَذَّنَ، وَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ تَحَوَّلَ عَنْ مَكَانِهِ ذَلِكَ، ثُمَّ أَمَرَهُ فَأَقَامَ فَصَلَّى بِنَا الصُّبْحَ
حضرت ابو قتادہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرمﷺ نے مجھ سے فرمایا: ہم اُس وقت رات کے وقت سفر کر رہے تھے اور نبی اکرم ﷺ کو نیند آ رہی تھی کہ تم راستے سے ہٹ جاؤ اور سواری کو بیٹھا لو ۔ پھر نبی اکرمﷺ نے سواری کو بٹھایا ہم نے بھی سواری کو بٹھا دیا ۔ راوی بیان کرتے ہیں: ہم میں سے ہر ایک شخص نے اپنی سواری کی ٹانگ کو تکیہ بنا لیا اور ہم اُس وقت بیدار ہوئے جب سورج طلوع ہو چکا تھا اور ہم پرندے کی آواز سن کر بیدار ہوئے ہم نے عرض کی : یا رسول اللہ ! ہم ہلاکت کا شکار ہو گئے ! نبی اکرمﷺ نے فرمایا: تم ہلاکت کا شکار نہیں ہوئے سوئے رہ جانے والے شخص کی نماز فوت نہیں ہوتی بیدار شخص کی نماز فوت ہوتی ہے ۔ راوی بیان کرتے ہیں: پھر نبی اکرمﷺ نے وضو کیا آپ نے حضرت بلال کو حکم دیا اُنہوں نے اذان دی اور دو رکعات ادا کی پھرنبی اکرمﷺ اپنی جگہ سے ہٹ گئے پھر آپ نے اُنہیں حکم دیا تو اُنہوں نے اقامت کہی تو آ پ نے ہمیں صبح کی نماز پڑھائی ۔
الطَّرِيقِ، وَأَنِخْ»، فَأَنَاخَ رَسُولُ اللَّهِ وَأَنَخْنَا ← لِي رَسُولُ اللَّهِ وَنَحْنُ نَسِيرُ لَيْلَةً، وَأَخَذَهُ النَّوْمُ: «تَنَحَّ ← قَتَادَةَ، أَنَّ أَبَا قَتَادَةَ ← [ص:55] مَعْمَرٌ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ، ← أَبِي قَتَادَةَ، ← عَبْدِ اللَّهِ بْنِ رَبَاحٍ الْأَنْصَارِيِّ ← قَتَادَةَ ← سَعِيدٌ، ← عثمان بن مطر ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ،
Musannaf Abdul Razzaq · prayer book › Chapter on the one who forgets a prayer or sleeps from it · Hadith 2240
