مصنف عبدالرزاق · كِتَابُ الصَّلَاةِ ‹ بَابُ السَّهْوِ فِي الصَّلَاةِ · حديث 3466
عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنْ مَالِكٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِذَا شَكَّ أَحَدُكُمْ فِي صَلَاتِهِ فَلَمْ يَدْرِ كَمْ صَلَّى أَثَلَاثًا أَمْ أَرْبَعًا، فَلْيَقُمْ فَلْيُصَلِّ رَكْعَةً فَلْيُكْمِلْ بِهَا، ثُمَّ يَسْجُدْ سَجْدَتَيْنِ وَهُوَ جَالِسٌ قَبْلَ أَنْ يُسَلِّمَ، فَإِنْ كَانَتِ الرَّكْعَةُ الَّتِي صَلَّى خَامِسَةً شَفَعَهَا بِهَاتَيْنِ السَّجْدَتَيْنِ، وَإِنْ كَانَتْ رَابِعَةً فَالرَّكْعَتَيْنِ تَرْغِيمٌ لِلشَّيْطَانِ»
3466 – عطا ء بن یسا ر بیا ن کرتے ہیں: نبی اکرمﷺ نے ارشاد فرمایا: جب کسی شخص کو اپنی نماز کے بارے میں شک ہو جائے اور اُسے یہ پتا نہ چل رہا ہو کہ اُس نے کتنی رکعت ادا کی ہیں تین یا چار ! تو اُس شخص کو کھڑے ہو کر ایک رکعت ادا کر لینی چاہیے اس کے ذریعے وہ نماز مکمل کر لے گا اور پھر سلام پھیرنے سے پہلے وہ بیٹھا ہوا ہو تو وہ دو مرتبہ سجدہ سہو کر لے گا وہ رکعت جو اُس نے ادا کی تھی اگر تو وہ پانچویں تھی تو ان دو سجدوں کے ذریعے وہ اُس کو جفت کر لے گا اور اگر وہ چوتھی تھی تو یہ دو سجدے شیطان کی ناک خاک آلود کر دیں گے ۔
عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ ← زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، ← مَالِكٍ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ،
Musannaf Abdul Razzaq · prayer book › Chapter of negligence in prayer · Hadith 3466
