مصنف عبدالرزاق · كِتَابُ الصَّلَاةِ ‹ بَابُ مَا يَقْرَأُ فِيمَا يَقْضِي · حديث 3165
عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنِ الثَّوْرِيِّ، عَنْ جَابِرٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، أَنَّ جُنْدَبًا، وَمَسْرُوقًا، أَدْرَكَا رَكْعَةً مِنَ الْمَغْرِبِ فَقَرَأَ جُنْدَبٌ وَلَمْ يَقْرَأْ مَسْرُوقٌ خَلْفَ الْإِمَامِ، فَلَمَّا سَلَّمَ الْإِمَامُ قَامَا يَقْضِيَانِ، فَجَلَسَ مَسْرُوقٌ فِي الثَّانِيَةِ وَالثَّالِثَةِ، وَقَامَ جُنْدَبٌ فِي الثَّانِيَةِ وَلَمْ يَجْلِسْ، فَلَمَّا انْصَرَفَا تَذَاكَرَا ذَلِكَ، فَأَتَيَا ابْنَ مَسْعُودٍ، فَقَالَ: «كُلٌّ قَدْ أَصَابَ - أَوْ كُلٌّ قَدْ أَحْسَنَ - وَنَفْعَلُ كَمَا فَعَلَ مَسْرُوقٌ»
3165 - امام شعبی بیان کرتے ہیں:جندب اور مسروق نے مغرب کی نماز کی ایک رکعت پائی تو جندب نے قرات کی اور مسروق نے امام کے پیچھے قرات نہیں کی جب امام نے سلام پھیر دیا تو یہ دونوں حضرات کھڑے ہو کر باقی رہ جانے والی نماز ادا کرنے لگے ۔ تو مسروق دوسری رکعت کے بعد بھی بیٹھے اور تیسری رکعت کے بعد بھی بیٹھے جبکہ جندب دوسری رکعت ادا کرنے کے بعد کھڑے ہو گئے وہ بیٹھے نہیں ۔ جب ان دونوں نے نماز مکمل کی اور اس بارے میں ان دونوں کی آپس میں بحث ہوئی تو یہ دونوں حضرت عبداللہ بن مسعود کے پاس آئے تو حضرت عبداللہ نے فرمایا : ہر ایک نے ٹھیک کیا ہے ۔ اچھا کیا ہے تا ہم ہم ویسا کرتے ہیں جس طرح مسروق نے کیا ہے ۔
الشَّعْبِيِّ، أَنَّ جُنْدَبًا، ← جَابِرٍ ← الثَّوْرِيُّ ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ،
Musannaf Abdul Razzaq · prayer book › Chapter on what he reads in making up · Hadith 3165
