مصنف عبدالرزاق · كِتَابُ الصَّلَاةِ ‹ بَابُ التَّسْلِيمِ · حديث 3141
عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ سُلَيْمَانَ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ [ص:222] قَالَ: " إِذَا صَلَّيْتَ وَحْدَكَ فَسَلِّمْ عَنْ يَمِينِكَ السَّلَامُ، وَعَنْ يَسَارِكَ: السَّلَامُ عَلَيْنَا وَعَلَى عِبَادِ اللَّهِ الصَّالِحِينَ، وَإِذَا كُنْتَ فِي صَفٍّ عَنْ يَمِينِكَ وَعَنْ يَسَارِكَ أُنَاسٌ فَقُلِ: السَّلَامُ عَلَيْكُمْ، وَعَنْ يَسَارِكَ قُلِ: السَّلَامُ عَلَيْنَا، وَإِذَا كُنْتَ فِي طَرَفِ الصَفِّ عَنْ يَمِينِكَ نَاسٌ وَلَيْسَ عَنْ يَسَارِكَ نَاسٌ فَقُلْ عَنْ يَمِينِكَ: السَّلَامُ عَلَيْكُمْ، وَعَنْ يَسَارِكَ: السَّلَامُ عَلَيْنَا وَعَلَى عِبَادِ اللَّهِ الصَّالِحِينَ، وَإِنْ كُنْتَ عَنْ يَسَارِكَ أُنَاسٌ وَلَيْسَ عَنْ يَمِينِكَ نَاسٌ فَقُلِ: السَّلَامُ عَلَيْكُمْ، وَعَنْ يَسَارِكَ: السَّلَامُ عَلَيْكُمْ " قَالَ عَاصِمٌ: فَحَدَّثْتُ بِهِ أَبَا قِلَابَةَ فَوَافَقَهُ كُلَّهُ إِلَّا أَنَّهُ زَادَ فِي التَّسْلِيمِ: «السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللَّهِ» وَكَانَ مَعْمَرٌ لَا يُسَلِّمُ إِذَا أَمَّنَا إِلَّا السَّلَامُ عَلَيْكُمْ لَا يَزِيدُ عَلَيْهِ " قَالَ عَبْدُ الرَّزَّاقِ: «وَبِهِ نَأْخُذُ»
3141 - ابن سیرین بیان کرتے ہیں: جب تم اکیلے نماز ادا کر رہے ہو تو اپنے دائیں طرف سلام کرو اور بائیں طرف سلام کرو اور اُس میں یہ کہو کہ ہم پر اوراللہ تعالیٰ کے نیک بندوں پر سلام ہو ! اور جب تم کسی صف میں موجود ہو جس میں تمہارے دائیں طرف بھی لوگ ہوں اور بائیں طرف بھی لوگ ہوں توتم السلام علیکم کہو اور بائیں طرف السلام علینا کہو جب تم صف کے کسی ایک کنارے پر ہو جس میں تمہارے دائیں طرف لوگ ہوں اور بائیں طرف لوگ نہ ہوں تو تم اپنے دائیں طرف السلام علیکم کہو اور بائیں طرف السلام علینا کہو اگر تمہارے بائیں طرف موجود ہوں اور دائیں طرف لوگ موجود نہ ہوں تو دائیں طرف السلام علیکم کہو اور بائیں طرف السلام علیکم کہو ۔عاصم نامی راوی بیان کرتے ہیں: میں نے یہ روایت ابو قلابہ کو سنائی تو اُنہوں نے اس پوری روایت کی موافقت کی البتہ سلام پھیرنے میں اُنہوں نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں : السلام علیکم ورحمتہ اللہ! معمر صرف اُس وقت سلام پھیرا کرتے تھے جب ہماری امامت کرتے تھے اور اُس میں بھی صرف السلام علیکم کہو کرتے تھے اس کے علاوہ مزید کوئی لفظ نہیں کہتے تھے ۔ امام عبدالرزاق فرماتے ہیں : ہم اس کے مطابق فتویٰ دیتے ہیں۔
ابْنِ سِيرِينَ، ← عَاصِمِ بْنِ سُلَيْمَانَ ← مَعْمَرٌ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ،
Musannaf Abdul Razzaq · prayer book › Section of surrender · Hadith 3141
