مصنف عبدالرزاق · كِتَابُ الصَّلَاةِ ‹ بَابُ الْقَوْلِ فِي الرُّكُوعِ وَالسُّجُودِ · حديث 2902
عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عُمَارَةَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ ضَمْرَةَ، عَنْ عَلِيٍّ قَالَ: كَانَ عَلِيٌّ، يَقُولُ إِذَا رَكَعَ: اللَّهُمَّ لَكَ خَشَعْتُ، وَلَكَ رَكَعْتُ، وَلَكَ أَسْلَمْتُ، وَبِكَ آمَنْتُ، وَأَنْتَ رَبِّي، وَعَلَيْكَ تَوَكَّلْتُ، خَشَعَ لَكَ سَمْعِي وَبَصَرِي وَلَحْمِي وَدَمِي وَمُخِّي وَعِظَامِي وَعَصَبِي وَشَعْرِي وَبَشَرِي، سُبْحَانَ اللَّهِ، سُبْحَانَ اللَّهِ، سُبْحَانَ اللَّهِ، فَإِذَا قَالَ: سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ قَالَ: اللَّهُمَّ رَبَّنَا لَكَ الْحَمْدُ، فَإِذَا سَجَدَ قَالَ: اللَّهُمَّ لَكَ سَجَدْتُ، وَلَكَ أَسْلَمْتُ، وَبِكَ آمَنْتُ، وَعَلَيْكَ تَوَكَّلْتُ، وَأَنْتَ رَبِّي، سَجَدَ لَكَ سَمْعِي وَبَصَرِي وَلَحْمِي وَدَمِي وَعِظَامِي وَعَصَبِي وَشَعْرِي وَبَشَرِي، سُبْحَانَ اللَّهِ، سُبْحَانَ اللَّهِ، سُبْحَانَ اللَّهِ "
2902 - عاصم بن ضمرہ حضرت علی کے بارے میں نقل کرتے ہیں: حضرت علی جب رکوع میں جاتے تھے تو یہ پڑھتے تھے : اے اللہ! تیرے لیے میں نے خشوع اختیار کیا تیرے لیے رکوع کیا تیرے لیے اسلام قبول کیا تجھ پر ایمان لایا تو میرا پروردگار ہے تجھ پر ہی میں نے توکل کیا میری سماعت میری بصارت میرا گوشت میرا خون میری ہڈیاں میرے پٹھے میرے بال تیرے سامنے خشوع کی حالت میں ہیں اللہ تعالیٰ ہر عیب سے پاک ہے اللہ تعالیٰ ہر عیب سے پاک ہے اللہ تعالیٰ ہر عیب سے پاک ہے۔جب وہ سمع اللہ لمن حمدہ پڑھ لیتے تھے تو یہ پڑھتے تھے : اے اللہ! اے میرے پروردگار ! حمد تیرے لیے مخصوص ہے ۔ جب وہ سجدہ میں جاتے تھے تو یہ پڑھتے تھے : اے اللہ! تیرے لیے رکوع کیا تیرے لیے اسلام قبول کیا تجھ پر ایمان لایا تو میرا پروردگار ہے تجھ پر ہی میں نے توکل کیا میری سماعت میری بصارت میرا گوشت میرا خون میری ہڈیاں میرے پٹھے میرے بال تیرے سامنے خشوع کی حالت میں ہیں اللہ تعالیٰ ہر عیب سے پاک ہے اللہ تعالیٰ ہر عیب سے پاک ہے اللہ تعالیٰ ہر عیب سے پاک ہے۔
عَلِيٍّ، ← عَاصِمِ بْنِ ضَمْرَةَ ← أَبِي إِسْحَاقَ ← الحسن بن عمارة ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ،
Musannaf Abdul Razzaq · prayer book › Chapter of saying in kneeling and prostration · Hadith 2902
