مصنف عبدالرزاق · كِتَابُ الصَّلَاةِ ‹ بَابُ مَا يُقْرَأُ فِي الصُّبْحِ فِي السَّفَرِ · حديث 2734
عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنِ الْمَعْرُورِ بْنِ سُوَيْدٍ قَالَ: كُنْتُ مَعَ عُمَرَ بَيْنَ مَكَّةَ وَالْمَدِينَةِ، فَصَلَّى بِنَا الْفَجْرَ، فَقَرَأَ: أَلَمْ تَرَ كَيْفَ فَعَلَ رَبُّكَ، وَلِئِيلَافِ قُرَيْشٍ، ثُمَّ رَأَى أَقْوَامًا يَنْزِلُونَ فِيُصَلُّونَ فِي مَسْجِدٍ، فَسَأَلَ عَنْهُمْ فَقَالُوا: مَسْجِدٌ صَلَّى فِيهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: «إِنَّمَا هَلَكَ مَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ أَنَّهُمُ اتَّخَذُوا آثَارَ أَنْبِيَائِهِمْ بِيَعًا، مَنْ مَرَّ بِشَيْءٍ مِنَ الْمَسَاجِدِ فَحَضَرَتِ الصَّلَاةُ فَلْيُصَلِّ وِإِلَّا فَلْيَمْضِ»
2734 - معمرور بن سوید بیا ن کرتے ہیں: میں حضرت عمر کے ساتھ مکہ اور مدینہ کے درمیان موجود تھا اُنہوں نے فجر کی نماز پڑھاتے ہوئے سورہ الفیل اور سورہ القریش کی تلاوت کی ۔ پھر اُنہوں نے کچھ لوگوں کو دیکھا کہ وہ سواریوں سے نیچے اُترے اور اُنہوں نے مسجد میں نماز ادا کی حضرت عمر نے اُن لوگوں کے بارے میں دریافت کیا تو لوگوں نے بتایا وہ مسجد میں ہے جس میں نبی اکرمﷺ نے نماز ادا کی تھی ۔ تو حضرت عمر نے فرمایا: تم سے پہلے کے لوگ اس لیے ہلاکت کا شکار ہو گئے کہ اُنہوں نے اپنے انبیا کے آثار کو عبادت خانہ بنا دیا تھا جو شخص کسی بھی مسجد کے پاس سے گزرے اور نماز کا وقت ہو جائے تو وہ نماز ادا کر لے ورنہ آگے چلتا رہے ۔
الْمَعْرُورِ بْنِ سُوَيْدٍ ← الْاَعْمَشِ ← مَعْمَرٌ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ،
Musannaf Abdul Razzaq · prayer book › Chapter on what is read on the morning while traveling · Hadith 2734
