مصنف عبدالرزاق · كتاب الطهارة ‹ بَابُ سَتْرِ الرَّجُلِ إِذَا اغْتَسَلَ · حديث 1111
عَبْدُ الرَّزَّاقِ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ: أَخْبَرَنِي عَطَاءٌ قَالَ: لَمَّا كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَالْأَبْوَاءِ أَقْبَلَ فَإِذَا هُوَ بِرَجُلٍ يَغْتَسِلُ بِالْبَرَازِ عَلَى حَوْضٍ فَرَجَعَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَامَ فَلَمَّا رَآهُ قَائِمًا خَرَجُوَا إِلَيْهِ مِنْ رِحَالِهِمْ فَقَالَ: «إِنَّ اللَّهَ حَيِيٌّ يُحِبُّ الْحَيَاءَ، وَسِتِّيرٌ يُحِبُّ السَّتْرَ، فَإِذَا اغْتَسَلَ أَحَدُكُمْ فَلْيَتَوَارَ». فَقَالَ حِينَئِذٍ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُبَيْدٍ وَيُوسُفُ بْنُ الْحَكَمِ: قَدْ قَالَ مَعَ ذَلِكَ: «اتَّقُوَا اللَّهَ»، وَقَالَ: «لِيُفْرِغْ عَلَيْهِ أَخُوهُ، أَوْ غُلَامُهُ، فَإِنْ لَمْ يَكُنْ فَلْيَغْتَسِلْ إِلَى بَعِيرِهِ»، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَوْلًا، كُلُّهُ فِي ذَلِكَ
عطا ء بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم ﷺ ابوا ء کے مقام پر موجود تھے تو وہاں آپ نے ایک شخص کو حوض پر برہنہ ہو کر غسل کرتے ہوئے دیکھا نبی اکرم ﷺ واپس تشریف لائے اور کھڑے ہو گئے جب لوگوں نے آپ کو کھڑے ہو کر دیکھا تو رہائشی اپنی جگہ سے اُٹھ کر آپ کے پاس آئے نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا: بے شک اللہ تعالیٰ حیا ء فرمانے والا ہے اور وہ حیا ء کو پسند کرتا ہے اور وہ پردہ رکھنے والا ہے اور وہ پردہ رکھنے والا ہے اور جب کوئی شخص غسل کرے تو پردہ کر لینا چاہیے ۔اُس موقع پر عبداللہ بن عبید او ر یوسف بن حکم نامی راوی نے یہ کہا : ا س کے ساتھ اُنہوں نے یہ بھی فرمایا تھا کہ تم لوگ اللہ تعالیٰ سے ڈرو ! اور یہ فرمایا تھا : آدمی کا بھائی یا اُ س کا غلام اُس کے لیے پردہ کر لے اور اگر وہ نہ بھی ہو تو آدمی اونٹ کی اوٹ میں سے غسل کر لے ۔ یہ تمام الفاظ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمائے تھے ۔
عَطَاءٍ، ← ابْنُ جُرَيْجٍ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ،
Musannaf Abdul Razzaq · The Book of Purity › The door of a man’s cover when he bathed · Hadith 1111
