مصنف عبدالرزاق · كتاب الطهارة ‹ بَابُ الْمَسْحِ عَلَى الْخُفَّيْنِ · حديث 853
عَبْدُ الرَّزَّاقِ، عَنِ الثَّوْرِيِّ، عَنْ حُصَيْنٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ قَالَ: «إِنْ شِئْتَ مَسَحْتَ مِنْ قِبَلِ السَّاقِ، وَإِنْ شِئْتَ مِنْ قِبَلِ الْأَصَابِعِ إِلَى السَّاقِ»، قَالَ الثَّوْرِيُّ: وَلَمْ أَسْمَعْ أَحَدًا يَقُولُ بِغَسْلِ الْخُفِّ، قُلْنَا لِأَبِي بَكْرٍ: هَلْ رَأَيْتَ الثَّوْرِيَّ يَمْسَحُ؟ أَوْ هَلْ أَرَاكُمْ كَيْفَ الْمَسْحُ؟ قَالَ: أَرَانَا كَيْفَ الْمَسْحُ فَوَضَعَ أَصَابِعَهُ عَلَى مُقَدَّمِ خُفِّهِ، وَفَرَّجَ بَيْنَهُمَا حَتَّى أَتَى أَصْلَ السَّاقِ وَمِنْ أَسْفَلَ فَأَرَانَا أَبُو بَكْرٍ كَمَا أَرَاهُ الثَّوْرِيُّ قَالَ: وَأَرَانَاهُ الدَّبَرِيُّ
امام شعبی فرماتے ہیں: اگر تم چاہو تو پنڈلی طرف سے مسح کرو اور اگر چاہو تو اُنگلیوں کی طرف سے پنڈلی تک مسح کرو ۔ثوری فرماتے ہیں : میں نے کسی بھی شخص کو موزوں کو دھونے کا حکم دیتے ہوئے نہیں سنا ۔راوی بیان کرتے ہیں : ہم نے امام عبدالرزاق سے دریافت کیا : کیا آپ نے کبھی سفیان ثوری کو مسح کرتے ہوئے دیکھا ہے یا اُنہوں نے کبھی آپ کو کر کے دیکھایا کہ کیسے کیا جاتا ہے ؟ اُنہوں نے جاب دیا : اُنہوں ے ہمیں کر کے دیکھایا تھا کہ مسح کیسے کیا جاتا ہے اُنہوں نے اپنے موزے کے اگلے حصے پر اُنگلیا رکھی اُنہیں کشادہ رکھا اور پھر اُنہیں پنڈلی کی جڑ تک لے آئے اور اُنہوں نے نیچے کی طرف بھی مسح کیا ۔امام عبدالرزاق نے ہمیں اُسے طرح مسح کر کے دیکھایا جس طرح سفیان ثوری نے اُنہیں کر کے دیکھایا تھا اور کتاب کے ناقل کہتے ہیں : دبری نے ہمیں اُسے طرح مسح کر کے دیکھایا جس طرح امام عبدالرزاق نے اُنہیں کر کے دیکھایا تھا ۔
الشَّعْبِيِّ، ← حُصَيْنٍ ← الثَّوْرِيُّ ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ،
Musannaf Abdul Razzaq · The Book of Purity › The door of sackcloth on the socks · Hadith 853
