مصنف عبدالرزاق · كِتَابُ الْجُمُعَةِ ‹ بَابُ السَّفَرِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ · حديث 5541
عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنْ مَعْمَرٍ قَالَ: سَأَلْتُ يَحْيَى بْنَ أَبِي كَثِيرٍ: هَلْ يَخْرُجُ الرَّجُلُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ؟ فَكَرِهَهُ، فَجَعَلْتُ أُحَدِّثُهُ بِالرُّخْصَةِ فِيهِ، فَقَالَ لِي: «قَلَّ مَا خَرَجَ رَجُلٌ فِي يَوْمِ الْجُمُعَةِ، إِلَّا رَأَى مَا كَرِهَ، وَلَوْ نَظَرْتَ فِي ذَلِكَ، وَجَدْتَهُ كَذَلِكَ»
5541 - معمر بیان کرتے ہیں: میں نے یحییٰ بن ابو کثیر سے دریافت کیا: کیا کوئی شخص جمعہ کے دن روانہ ہو سکتا ہے ؟ تو اُنہوں نے اس بات کو مکروہ قرار دیا۔ میں نے اُنہیں اس بارے میں منقول حدیث بیان کرنا شروع کی تو اُنہوں نے مجھ سے فرمایا: کم ایسا ہوا کہ جو شخص جمعہ کے دن سفر پر روانہ ہو گیا ہو تو اُس نے نا پسندیدہ چیز نہ دیکھی ہو اگر تم خود بھی اس کا جائزہ لو گے تو یہ صورت حال پا لو گے۔
مَعْمَرٌ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ،
Musannaf Abdul Razzaq · The Friday Book › The door of the journey on Friday · Hadith 5541
