مصنف عبدالرزاق · كِتَابُ الْجُمُعَةِ ‹ بَابُ الْغُسْلِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَالطِّيبِ وَالسِّوَاكِ · حديث 5301
عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ قَالَ: أَخْبَرَنِي مَنْ، لَا أَتَّهِمُ، عَنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُمْ سَمِعُوا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي يَوْمِ جُمُعَةٍ مِنَ الْجُمَعِ، وَهُوَ عَلَى الْمِنْبَرِ يَقُولُ: «يَا مَعْشَرَ الْمُسْلِمِينَ، إِنَّ هَذَا يَوْمٌ جَعَلَهُ اللَّهُ عِيدًا لِلْمُسْلِمِينَ فَاغْتَسِلُوا فِيهِ مِنَ الْمَاءِ، وَمَنْ كَانَ عِنْدَهُ طِيبٌ فَلَا يَضُرُّهُ أَنْ يَمَسَّ مِنْهُ، وَعَلَيْكُمْ بِهَذَا السِّوَاكِ»
5301 - زہری بیا ن کرتے ہیں: مجھے اُس شخص نے یہ بات بتائی ہے جس پر میں تہمت نہیں لگاتا کہ اُس نے نبی اکرمﷺ کے اصحاب کے حوالے سے یہ بات سنی ہے کہ ان حضرات نے نبی اکرمﷺ کو جمعہ کے دن منبر پر یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : اے مسلمانوں کے گروہ! بے شک اس دن کو اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کے لیے عید بنایا ہے تو تم اس دن میں پانی کے ذریعہ غسل کر لو اور سج شخص کے پاس خوشبو موجود ہو تو اُسے کوئی نقصان نہیں ہو گا اگر وہ اُس خو شبو میں س ے کچھ لگا لے اور تم مسواک کرنا لازم ہے۔
مَنْ لاَ أَتَّهِمُ ← الزُّهْرِيِّ، ← مَعْمَرٌ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ،
Musannaf Abdul Razzaq · The Friday Book › The door of washing on a Friday, the perfume and the toothpicks · Hadith 5301
