مسند أبي داود الطيالسي · کتاب ‹ وَمَنْ سَمِعَ مِنْ أَبِي هُرَيْرَةَ وَلَمْ يُسَمَّى · حديث 2713
2713 - حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ: حَدَّثَنَا وُهَيْبُ بْنُ خَالِدٍ، عَنْ خُثَيْمِ بْنِ عِرَاكٍ، أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ، وَنَفَرًا، مِنْ قَوْمِهِ " أَتَوْا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَافِدِينَ، فَوَجَدُوا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ خَرَجَ إِلَى خَيْبَرَ قَالَ: فَانْطَلَقْنَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَوَجَدْنَاهُ قَدْ فَتَحَ خَيْبَرَ، فَكَلَّمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ النَّاسَ فَأَشْرَكُونَا فِي سِهَامِهِمْ "
حضرت خیثم بن عراک سے روایت ہے کہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ اور ایک قوم کے چند افراد کا وفد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئے تو انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس حال میں پایا کہ آپ خیبر کی طرف تشریف لے گئے تھے، ( حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے ) فرمایا کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف چل پڑئے تو، ہم نے آپ کو اس حال میں پایا کہ خیبر فتح ہو چکا تھا، سو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے لوگوں سے کلام فرمایا: تو ہم کو بھی ان کے حصوں میں شریک رکھا۔
وُهَيْبُ بْنُ خَالِدٍ، ← أَبُو دَاوُدَ،
Musnad Abu Dawood Tayalisi · Book › Chapter · Hadith 2713
