مسند أبي داود الطيالسي · کتاب ‹ وَسَفِينَةَ مَوْلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ · حديث 1202
1202 - حَدَّثَنَا يُونُسُ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ: حَدَّثَنَا الْحَشْرَجُ بْنُ نُبَاتَةَ، قَالَ: حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ جُمْهَانَ، عَنْ سَفِينَةَ مَوْلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: خَطَبَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: " إِنَّهُ لَمْ يَكُنْ نَبِيٌّ إِلَّا وَقَدْ أَنْذَرَ الدَّجَّالَ أُمَّتَهُ أَلَا وَإِنَّهُ أَعْوَرُ عَيْنِ الشِّمَالِ وَبِالْيُمْنَى ظَفَرَةٌ غَلِيظَةٌ بَيْنَ عَيْنَيْهِ كَافِرٌ يَعْنِي مَكْتُوبٌ: ك ف ر، وَيَخْرُجُ مَعَهُ وَادِيَانِ أَحَدُهُمَا [ص:430] جَنَّةٌ وَأُخْرَى نَارٌ فَنَارُهُ جَنَّةٌ وَجَنَّتُهُ نَارٌ فَيَقُولُ الدَّجَّالُ لِلنَّاسِ: أَلَسْتُ رَبَّكُمْ أُحْيِي وَأُمِيتُ؟ وَمَعَهُ نَبِيَّانِ مِنَ الْأَنْبِيَاءِ إِنِّي لَأَعْرِفُ اسْمَهُمَا وَاسْمَ آبَائِهِمَا لَوْ شِئْتُ أَنْ أُسَمِّيَهُمَا سَمَّيْتُهُمَا، أَحَدُهُمَا عَنْ يَمِينِهِ وَالْآخَرُ عَنْ يَسَارِهِ فَيَقُولُ: أَلَسْتُ بِرَبِّكُمْ أُحْيِي وَأُمِيتُ؟ فَيَقُولُ أَحَدُهُمَا: كَذَبْتَ فَلَا يَسْمَعُهُ أَحَدٌ مِنَ النَّاسِ إِلَّا صَاحِبُهُ وَيَقُولُ الْآخَرُ: صَدَقْتَ وَيَسْمَعُهُ النَّاسُ وَذَلِكَ فِتْنَةٌ ثُمَّ يَسِيرُ حَتَّى يَأْتِيَ الْمَدِينَةَ فَيَقُولُ: هَذِهِ قَرْيَةُ ذَاكَ الرَّجُلِ فَلَا يُؤْذَنُ لَهُ أَنْ يَدْخُلَهَا ثُمَّ يَسِيرُ حَتَّى يَأْتِيَ الشَّامَ فَيُهْلِكَهُ اللَّهُ عِنْدَ عَقَبَةِ أَفِيقٍ "
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے غلام حضرت سفینہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہم کو خطبہ دیا تو فرمایا: کوئی نبی ایسانہیں جس نے اپنی امت کو دجال سے نہ ڈارایا ہو(میں بھی اسی طرح اپنی امت کو ڈراتا ہوں) سنو! وہ بائیں آنکھ سے کانا ہوگا، اس کا دایاں ناخن سخت ہوگا، اس کی دو انکھوں کے درمیاں ک،ف،ر ( کافر) لکھا ہوگا، اور وہ دو وادیاں لے کر نکلے گا ، ان میں سے ایک جنت ہوگی اور دوسری دوزخ ، جس کو وہ دوزخ کہے گا وہ جنت ہوگی اور جس کو جنت کہے گا وہ دوزخ ہوگی۔دجال لوگوں کو کہے گا: کیا میں تمہارارب نہیں ہوں ، میں زندہ کرتا ہوں اور مارتا ہوں ؟ اور اس کے ساتھ انبیاء میں سے دو نبی ہوں گے ، میں ان دونوں کے ناموں کو جانتا ہوں ، اگر میں چاہو تو ان دونوں کے نام لوں ، ان میں سے ایک اس کے دائیں طرف ہوگا اور دوسرا اس کےبائیں طرف ہوگا۔ وہ کہے گا: کیا تمہارا رب نہیں ہوں ، میں زندہ کرتا ہوں اور مارتا ہوں، ان میں سے ایک کہے گا : تو جھوٹا ہے، لوگوں میں سے اس کی کوئی بات نہیں سنے گا مگر اسکا ساتھی ، اور دوسرا کہے گا: تو نے سچ کہا، اور لوگ اس کی بات سنیں گے، یہ آزمائش کاباعث ہوگا۔ پھر وہ چلے گا حتیٰ کہ مدینہ میںورہ آئے گا، پس وہ کہے گا : اس بستی میں اس آدمی کے لیے اجازت نہیں ہے کہ یہ اس میں داخل ہو، پھر وہ چلے گا حتیٰ کہ ملک شام آئے گا، یہاں(وادی ) عقبہ افیق کے پاس اللہ تعالیٰ اس کو ہلاک کرے گا۔
خَطَبَنَا رَسُولُ اللَّهِ ← سَفِينَةَ مَوْلَى رَسُولِ اللَّهِ ← سَعِيدِ بْنِ جُمْهَانَ، ← الحَشرجُ بنُ نُباتةَ ← أَبُو دَاوُدَ، ← يُونُسَ
Musnad Abu Dawood Tayalisi · Book › Chapter · Hadith 1202
