مسند أبي داود الطيالسي · کتاب ‹ وَابْنَةُ خَبَّابٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ · حديث 1768
1768 - حَدَّثَنَا يُونُسُ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ: حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنِ ابْنَةِ خَبَّابٍ، أَنَّهَا أَتَتْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِشَاةٍ، فَاعْتَقَلَهَا، فَحَلَبَهَا، وَقَالَ: «ائْتِينِي بِأَعْظَمِ إِنَاءٍ لَكُمْ» فَأَتَيْنَاهُ بِجَفْنَةِ [ص:240] الْعَجِينِ فَحَلَبَ فِيهَا حَتَّى مَلَأَهَا ثُمَّ قَالَ: «اشْرَبُوا أَنْتُمْ وَجِيرَانُكُمْ»
حضرت خباب رضی اللہ عنہ کی بیٹی سے روایت ہے کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس بکری لے کر آئی ، تو آپ نے اسے باندھا اور اس کا دودھ دوہا، آپ نے فرمایا : میرے پاس تم اپنا بڑا برتن لے کر آؤ ، سو میں ایک بڑا برتن لائی تو آپ نے اس میں دودھ دوہا، یہاں تک کہ وہ بھر گیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا : خود بھی پیو اور اپنے پڑوسیوں کو بھی پلاؤ۔
ابْنَةِ خَبَّابٍ، ← أَبِي إِسْحَاقَ ← زُهَيْرٍ ← أَبُو دَاوُدَ، ← يُونُسَ
Musnad Abu Dawood Tayalisi · Book › Chapter · Hadith 1768
