مسند أبي داود الطيالسي · کتاب ‹ وَأُمُّ مَعْقِلٍ الْأَشْجَعِيَّةُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ · حديث 1767
1767 - حَدَّثَنَا يُونُسُ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ الْمُهَاجِرِ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا بَكْرِ بْنَ الْحَارِثِ بْنِ هِشَامٍ الْقُرَشِيَّ، يَقُولُ: أَرْسَلَ مَرْوَانُ بْنُ الْحَكَمِ إِلَى أُمِّ مَعْقِلٍ امْرَأَةٍ مِنْ أَشْجَعَ فَقَالَتِ الْمَرْأَةُ: كَانَتْ عَلَيَّ عُمْرَةٌ، وَإِنَّ زَوْجِي جَعَلَ بَكْرًا لَهُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، فَطَلَبْتُ إِلَيْهِ أَنْ يُعْطِيَنِيهِ أَعْتَمِرُ عَلَيْهِ، فَقَالَ: إِنِّي جَعَلْتُهُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ الْحَجَّ وَالْعُمْرَةَ مِنْ سَبِيلِ اللَّهِ» فَأَمَرَهُ أَنْ يُعْطِيَهَا تَعْتَمِرُ عَلَيْهِ وَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «عُمْرَةٌ فِي رَمَضَانَ كَحَجَّةٍ» أَوْ قَالَ «تُجْزِئُ بِحَجَّةٍ» قَالَ شُعْبَةُ: فَحَدَّثَنِي أَبُو بِشْرٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، قَالَ: إِنَّمَا قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِتِلْكَ الْمَرْأَةِ خَاصَّةً
حضرت ابو بکر بن حارث بن ہشام القرشی فرماتے ہیں کہ مروان نے حضرت ام معقل کی طرف قبیلہ اشجع کی عورت کو بھیجا، اس عورت نے کہا : میرے ذمہ عمرہ تھا ، میرا شوہر اللہ کی راہ میں مال دے رہا تھا، میں نے اس سے مطالبہ کیا کہ مجھے دے دے ، میں اس سے عمرہ کر لوں گی، اس نے کہا: میں نے اس کو اللہ کی راہ میں دینا ہے ۔ سو میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی بارگاہ میں آئی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا : بے شک حج و عمرہ اللہ کی راہ سے ہے ، پھر آپ نے اسے حکم دیا کہ وہ اس کو عطیہ دے تاکہ وہ اس سے عمرہ کر لے ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا : رمضان میں عمرہ کرنا حج کی طرح ہے یا فرمایا : تیرے لیے حج سے کفایت کرے گا۔ حضرت شعبہ نے فرمایا کہ حضرت ابو بشر نے حضرت سعید بن جبیر کے حوالے سے روایت بیان کی مجھ سے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا : یہ حکم اسی عورت کے لیے خاص ہے ۔
أَرْسَلَ مَرْوَانُ بْنُ الْحَكَمِ إِلَى أُمِّ مَعْقِلٍ امْرَأَةٍ مِنْ أَشْجَعَ ← أَبَا بَكْرِ بْنَ الْحَارِثِ بْنِ هِشَامٍ الْقُرَشِيَّ، ← إِبْرَاهِيمَ بْنِ الْمُهَاجِرِ، ← شُعْبَةُ، ← أَبُو دَاوُدَ، ← يُونُسَ
Musnad Abu Dawood Tayalisi · Book › Chapter · Hadith 1767
