مسند أبي داود الطيالسي · کتاب ‹ سَالِمُ بْنُ أَبِي الْجَعْدِ عَنْ جَابِرٍ · حديث 1835
1835 - حَدَّثَنَا يُونُسُ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ، قَالَ: سَمِعْتُ سَالِمَ بْنَ أَبِي الْجَعْدِ. قَالَ شُعْبَةُ: وَأَخْبَرَنِي حُصَيْنُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، قَالَ: سَمِعْتُ سَالِمَ بْنَ أَبِي الْجَعْدِ، قَالَ: قُلْتُ لِجَابِرٍ: كَمْ كُنْتُمْ يَوْمَ الشَّجَرَةِ؟ قَالَ: كُنَّا أَلْفًا وَخَمْسَمِائَةٍ، وَذَكَرَ عَطَشًا أَصَابَهُمْ، قَالَ: «فَأُتِيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَاءٍ فِي تَوْرٍ، فَوَضَعَ يَدَهُ فِيهِ فَجَعَلَ الْمَاءُ يَخْرُجُ مِنْ بَيْنِ أَصَابِعِهِ كَأَنَّهُ الْعُيُونُ» قَالَ: فَشَرِبْنَا وَوَسِعَنَا وَكَفَانَا، قَالَ: قُلْتُ: كَمْ كُنْتُمْ؟ قَالَ: لَوْ كُنَّا مِائَةَ أَلْفٍ كَفَانَا كُنَّا أَلْفًا وَخَمْسَمِائَةٍ
حضرت سالم بن ابی الجعد فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے عرض کی : آپ درخت ( کے نیچے بیعت کرنے والے حضرات )( حدیبیہ ) کے دن کتنے تھے ؟ آپ نے فرمایا : ہماری تعداد پندرہ سو تھی ، اور صحابہ کی اس پیاس کا ذکر کیا، جو ان کو لگی تھی ۔ فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس ایک برتن میں پانی لایا گیا، سو آپ نے اپنا ہاتھ اس میں رکھا ، تو آپ کی انگلیوں کے درمیان سے پانی نکلنے لگا گویا کہ چشمے میں ۔ کہا کہ پس ہم نے پیا اور رکھ بھی لیا، اور ہمیں کافی ہو گیا۔ کہا کہ میں نے عرض کی : آپ کتنے تھے ؟ فرمایا کہ اگر ہم ایک لاکھ بھی ہوتے تو ہمارے لیے کافی ہوتا ، ہم اس وقت پندرہ سو تھے ۔
سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ، ← عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ← شُعْبَةُ، ← أَبُو دَاوُدَ، ← يُونُسَ
Musnad Abu Dawood Tayalisi · Book › Chapter · Hadith 1835
