مسند أبي داود الطيالسي · کتاب ‹ قَبِيصَةُ بْنُ مُخَارِقٍ الْهِلَالِيُّ · حديث 1424
1424 - حَدَّثَنَا يُونُسُ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، وَحَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ هَارُونَ بْنِ رِئَابٍ الْأُسَيْدِيِّ، عَنْ كِنَانَةَ بْنِ نُعَيْمٍ الْعَدَوِيِّ، عَنْ قَبِيصَةَ بْنِ مُخَارِقٍ الْهِلَالِيِّ، قَالَ: تَحَمَّلْتُ حَمَالَةً فَقَدِمْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَسْأَلُهُ فِيهَا فَقَالَ: «أَقِمْ يَا قَبِيصَةُ حَتَّى تَأْتِيَنَا الصَّدَقَةُ فَنَأْمُرَ لَكَ بِهَا» ثُمَّ قَالَ: " يَا قَبِيصَةُ إِنَّ الْمَسْأَلَةَ لَا تَحِلُّ إِلَّا لِإِحْدَى ثَلَاثٍ رَجُلٍ تَحَمَّلَ حَمَالَةً فَسَأَلَ فِيهَا حَتَّى يُصِيبَهَا ثُمَّ يُمْسِكَ، وَرَجُلٍ أَصَابَتْهُ جَائِحَةٌ اجْتَاحَتْ مَالَهُ فَسَأَلَ حَتَّى يُصِيبَ سَدَادًا مِنْ عَيْشٍ - أَوْ قَالَ قِوَامًا مِنْ عَيْشٍ - ثُمَّ يُمْسِكَ، وَرَجُلٍ أَصَابَتْهُ حَاجَةٌ شَدِيدَةٌ فَقَامَ ثَلَاثَةٌ مِنْ ذَوِي الْحِجَا مِنْ قَوْمِهِ فَقَالُوا: قَدْ [ص:665] أَصَابَتْ فُلَانًا فَاقَةٌ أَوْ حَاجَةٌ شَدِيدَةٌ فَسَأَلَ حَتَّى يُصِيبَ سَدَادًا مِنْ عَيْشٍ - أَوْ قِوَامًا مِنْ عَيْشٍ - ثُمَّ يُمْسِكَ وَمَا سِوَاهُنَّ مِنَ الْمَسَائِلِ سُحْتًا يَأْكُلُهَا صَاحِبُهَا سُحْتًا " قَالَهَا مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلَاثًا
حضرت قبیصہ بن مخارق الہالی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے کسی کا قرض ادا کرنے کی ذمہ داری لے لی ،سو میں نے رسول اللہ ﷺ کے پاس آیا (اس قرضی کی ادائیگی میں مدد کے لیئے)تو میں نے آپ سے مدد کا سوال کیا ،آپ نے فرمایا اے قبیصہ !ٹھہر جا ! یہاں تک کہ ہمارے پاس صدقہ کا مال آئے ،ہم تجھے اس سے دینے کا حکم دیں گے۔پھر فرمایا :اےقبیصہ ! بے شک مانگنا جائز نہیں ہے سوائے تین آدمیوں کے ایک وہ جس نے کسی کا قرض ادا کرنے کی ذمہ داری لی ہو،وہ اس کےلیئےمانگے یہاں تک کہ قرض ادا کردے پھر رک جائے ،ایک وہ آدمی جس کے مال پر تباہی آئے اور مال ختم ہو جائے تو وہ مانگے یہاں تک کہ اس کی زندگی گزارنے کے لیئے کافی ہو جائے پھر وہ مانگنے سے رک جائے ،اور ایک وہ آدمی جس کو سخت ضرورت ہو تو اس کی قوم سے تین معزز آدمی کھڑے ہو ں ،وہ کہیں کہ اس کو سخت ضرورت یا سخت فاقہ پہنچا ہے ،وہ مان لے یہاں تک کہ اس کی ضروریات کے لیئے کافی ہو جائے ،پھر مانگنے سے باز آجائے ۔ان صورتوں کے علاوہ مانگ کے کھانا حرام ہے کھانا ہے ،یہ آپ نے دو یا تین مرتبہ فرمایا ۔
قَبِيصَةَ بْنِ مُخَارِقٍ الْهِلَالِيِّ، ← كِنَانَةَ بْنِ نُعَيْمٍ الْعَدَوِيِّ، ← هَارُونُ بْنُ رِئَابٍ الْأُسَيِّدِيُّ، ← حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، وَحَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، ← أَبُو دَاوُدَ، ← يُونُسَ
Musnad Abu Dawood Tayalisi · Book › Chapter · Hadith 1424
