مسند أبي داود الطيالسي · کتاب ‹ عُقْبَةُ بْنُ صُهْبَانَ الْهُنَائِيُّ عَنْ عَائِشَةَ · حديث 1592
1592 - حَدَّثَنَا يُونُسُ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ: حَدَّثَنَا الصَّلْتُ بْنُ دِينَارٍ أَبُو شُعَيْبٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُقْبَةُ بْنُ صُهْبَانَ الْهُنَائِيُّ، قَالَ: سَأَلْتُ عَائِشَةَ عَنْ قَوْلِ اللَّهِ تَبَارَكَ وَتَعَالَى: {ثُمَّ أَوْرَثْنَا الْكِتَابَ الَّذِينَ اصْطَفَيْنَا مِنْ عِبَادِنَا} [فاطر: 32] الْآيَةَ، فَقَالَتْ لِي: " يَا بُنَيَّ كُلُّ هَؤُلَاءِ فِي الْجَنَّةِ فَأَمَّا السَّابِقُ إِلَى الْخَيْرَاتِ فَمَنْ مَضَى عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَهِدَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْحَيَاةِ وَالرِّزْقِ، وَأَمَّا الْمُقْتَصِدُ فَمَنْ تَبِعَ أَثَرَهُ مِنْ [ص:93] أَصْحَابِهِ حَتَّى لَحِقَ بِهِ، وَأَمَّا الظَّالِمُ لِنَفْسِهِ فَمَثَلِي وَمَثَلُكُمْ. قَالَ: فَجَعَلَتْ نَفْسَهَا مَعَنَا "
حضرت عقبہ بن صہبان ہنائی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے سوال کیا اللہ عزو جل کے اس ارشاد کے متعلق : " ثم اورثنا الکتاب الذین اصطفینا من عبادنا " ( فاطر : 32) تو آپ رضی اللہ عنہا نے مجھے فرمایا : اے بیٹے یہ سارے کے سارے جنتی ہیں ، بہرحال بھلائی میں سبقت کرنے والے تو وہ لوگ ہیں جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے زمانہ مبارک میں گزر گئے ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان کی حیات و رزق کی گواہی دی ، اور مقتصد وہ لوگ ہیں جو صحابہ کے پیچھے چلے یہاں تک کہ ان کے ساتھ ملے ، بہر حال وہ شخص جس نے اپنی جان پر ظلم کیا وہ میری مثل اور تمہاری مثل ہے ۔ راوی فرماتے ہیں کہ آپ نے اپنی ذات کو ان کے ساتھ ملا لیا ( عاجزی کے طور پر ) ۔
عُقْبَةُ بْنُ صُهْبَانَ الْهُنَائِيُّ، ← الصَّلْتُ بْنُ دِينَارٍ أَبُو شُعَيْبٍ، ← أَبُو دَاوُدَ، ← يُونُسَ
Hadith 1592
