مسند أبي داود الطيالسي · کتاب ‹ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ هَضَّاضٍ · حديث 2595
2595 - حَدَّثَنَا يُونُسُ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ هَضَّاضٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: جَاءَ مَاعِزُ بْنُ مَالِكٍ إِلَى هَزَّالٍ فَقَالَ: إِنَّ الْآخِرَ زَنَا قَالَ: فَأْتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخْبِرْهُ قَبْلَ أَنْ يَنْزِلَ فِيكَ قُرْآنٌ قَالَ: فَأَتَاهُ، فَأَخْبَرَهُ حَتَّى شَهِدَ أَرْبَعًا، فَأَمَرَ بِرَجْمِهِ فَرُجِمَ، فَأَتَى عَلَيْهِ رَجُلَانِ فَقَالَا: يَا حَيْنَ هَذَا، سَتَرَ اللَّهُ عَلَيْهِ [ص:219]، فَلَمْ يَسْتُرْ عَلَى نَفْسِهِ، فَأُهِيجَ كَمَا يُهَيَّجُ الْكَلْبُ فَأَتَيَا النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَإِذَا جِيفَةٌ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «انْهَسَا مِنْ هَذِهِ الْجِيفَةِ» فَقَالَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَذِهِ جِيفَةٌ وَلَا نَسْتَطِيعُهَا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَا أَصَبْتُمَا مِنْ أَخِيكُمَا أَنْتَنُ مِنْ هَذِهِ، فَوَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، لَقَدْ رَأَيْتُهُ يَتَقَمَّصُ فِي نَهَرِ الْجَنَّةِ» وَقَالَ: «أَلَا رَحِمْتَهُ يَا هَزَّالُ»
حضرت عبدالرحمٰن بن ہضاض ، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتےہیں کہ حضرت ماعز بن مالک جناب ھزال کی طرف آئے، انہوں نے کہاؒ اس آخری نے زنا کیا ہے، انہوں نےفرمایا : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں جاؤ ، آپ کو بتاؤ ، اس سے پہلے کہ تیرے اس مسئلہ پر قرآن نہ اتر جائے، کہا کہ حضرت ماعز رضی اللہ عنہ آپ کے پاس آئے آپ کو بتایا یہاں تک کہ چار مرتبہ انہوں نے گواہی دی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو رجم کرنے کا حکم دیا ،پس ان کو رجم کیا گیا، پس حضرت ماعز رضی اللہ عنہ کے پاس دو آدمی آئے ، دونوں کہنے لگے : اس نے کیا کیا ؟ اس کے گناہ پر اللہ نے پردہ ڈالا تھا، اسی نے اپنے اوپر نہیں ڈالا ، اس نے اپنے آپ کو کتے کی طرح رسوا کیا ہے، تو دونوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کےپاس آئے اس حالت میں کہ آپ کے سامنے ایک مرد ار پڑا ہوا تھا، آپ نے فرمایا : اس مردار سے کھاؤ ! دونوں نے عرض کی : یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ! ہم اس کوکھانے کی طاقت نہیں رکھتے ہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : جو تم نے اپنے بھائی کی غیبت کی ہے وہ اس بھی زیادہ بدبو دار ہے۔ اس ذات کی قسم جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے ! بے شک میں اس کو جنت کی نہر میں گوطہ لگاتے ہوئے دیکھا ہے، اے ہزال ! اللہ نے اس پر رحمت کیوں نہ کی!
فأتاه ← قبل ان ينزل فيك قرآن ← فَأْتِ النَّبِيَّ ← ان الأخر زنا ← جَاءَ مَاعِزُ بْنُ مَالِكٍ إِلَى هَزَّالٍ ← أَبِي هُرَيْرَةَ، ← عبد الرحمن بن هضاض ← أَبِي الزُّبَيْرِ ← حَمَّادٌ، ← أَبُو دَاوُدَ، ← يُونُسَ
Musnad Abu Dawood Tayalisi · Book › Chapter · Hadith 2595
