مسند أبي داود الطيالسي · کتاب ‹ مَا رَوَتْ أُمُّ سَلَمَةَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ · حديث 1698
1698 - حَدَّثَنَا يُونُسُ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عَبْدِ رَبِّهِ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا سَلَمَةَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ، وَابْنَ عَبَّاسٍ اخْتَلَفَا فِي الْمَرْأَةٍ إِذَا تُوُفِّيَ عَنْهَا زَوْجُهَا وَهِيَ حَامِلٌ، فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: آخِرُ الْأَجَلَيْنِ، وَقَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ: إِذَا وَضَعَتْ مَا فِي بَطْنِهَا فَقَدْ حَلَّتْ، فَبَعَثَانِي إِلَى أُمِّ سَلَمَةَ، فَأَتَيْتُهَا، فَسَأَلْتُهَا، فَقَالَتْ: نُفِسَتْ سُبَيْعَةُ بِنْتُ الْحَارِثِ بَعْدَ وَفَاةِ زَوْجِهَا بِخَمْسَ عَشْرَةَ، فَخَطَبَهَا رَجُلَانِ فَهَوِيَتْ أَحَدُهُمَا، فَخَشُوا أَنْ تَفْتَاتَ بِنَفْسِهَا، فَقَالُوا: لَمْ يَحِلَّ لَكِ الْأَزْوَاجُ، فَأَتَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرَتْ ذَلِكَ لَهُ فَقَالَ: «بَلَى، قَدْ حَلَّتْ لَكِ الْأَزْوَاجُ فَانْكِحِي مَنْ شِئْتِ»
حضرت ابو سلمہ بن عبدالرحمن رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو ہریرہ اور حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کو اس عورت کے متعلق اختلاف کرتے سنا، جس کا شوہر فوت ہو گیا اور وہ حاملہ تھی۔ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ نے فرمایا : اس کی عدت دونوں میں سے آخری ہے ( یعنی وضع حمل آخری ہو یا عدت وفات جو آخری ہو گی وہ ہو گی )اور حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا : جب حمل جن دے تو وہ عورت دوسرے شوہر کے ساتھ نکاح کر سکتی ہے (یعنی اس کی عدت وضع حمل ہے ) ۔ سو مجھے ان دونوں نے حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہ عنہا کی طرف بھیجا کہ میں ان سے پوچھوں ، سو میں ان کے پاس آیا تو میں نے ان سے پوچھا ، آپ رضی اللہ عنہا نے فرمایا : حضرت سبیعہ بنت حارث اپنے شوہر کی وفات کے بعد نفاس والی ہو گئیں پندرہ دن تک تو ان کو دو مردوں نے نکاح کا پیغام بھیجا ، لوگوں نے کہا: ابھی تیرے لیے شادی جائز نہیں ۔ تو وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس آئی اور اس بات کا آپ سے تذکرہ کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا : تیرے لیے شادی جائز ہے ، تو جس کے ساتھ چاہے نکاح کر لے ۔
نُفِسَتْ سُبَيْعَةُ بِنْتُ الْحَارِثِ بَعْدَ وَفَاةِ زَوْجِهَا بِخَمْسَ عَشْرَةَ، فَخَطَبَهَا رَجُلَانِ فَهَوِيَتْ أَحَدُهُمَا، فَخَشُوا ← ضعت ما في بطنها فقد حلت فبعثانى الى أم سلمة فأتيتها فسألتها ← أَبُو هُرَيْرَة إِذا ← ابْنُ عَبَّاسٍ: «آخِرَ الْأَجَلَيْنِ»، ← ابن عباس :اختلفا في المرأة إذا توفي عنها زوجها وهى حامل ← أَبَا هُرَيْرَةَ ← أَبَا سَلَمَةَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ← عَبْدِ رَبِّهِ ← شُعْبَةُ، ← أَبُو دَاوُدَ، ← يُونُسَ
Musnad Abu Dawood Tayalisi · Book › Chapter · Hadith 1698
