مسند أبي داود الطيالسي · کتاب ‹ رِفَاعَةُ الْبَدْرِيُّ · حديث 1469
1469 - حَدَّثَنَا يُونُسُ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ الْمَدَنِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ عَلِيِّ بْنِ خَلَّادٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، عَنْ رِفَاعَةَ الْبَدْرِيِّ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَالِسًا فِي الْمَسْجِدِ قَالَ رِفَاعَةُ: وَنَحْنُ عِنْدَهُ إِذْ جَاءَهُ رَجُلٌ كَالْبَدَوِيِّ فَدَخَلَ الْمَسْجِدَ فَصَلَّى فَأَخَفَّ صَلَاتَهُ ثُمَّ أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَلَّمَ عَلَيْهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «وَعَلَيْكَ، أَعِدْ صَلَاتَكَ فَإِنَّكَ لَمْ تُصَلِّ» فَكَبُرَ ذَلِكَ عَلَى النَّاسِ أَنَّهُ مَنْ أَخَفَّ صَلَاتَهُ لَمْ يُصَلِّ، فَفَعَلَ ذَلِكَ مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلَاثًا، كُلَّ ذَلِكَ يَقُولُ لَهُ مِثْلَ ذَلِكَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَرِنِي وَعَلِّمْنِي فَإِنِّي بَشَرٌ أُصِيبُ وَأُخْطِئُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِذَا قُمْتَ إِلَى الصَّلَاةِ فَتَوَضَّأْ كَمَا أَمَرَكَ اللَّهُ، ثُمَّ كَبِّرْ فَإِنْ كَانَ مَعَكَ قُرْآنٌ فَاقْرَأْهُ وَإِنْ لَمْ يَكُنْ مَعَكَ قُرْآنٌ فَاحْمَدِ اللَّهَ وَهَلِّلْهُ وَكَبِّرْهُ، فَإِذَا رَكَعْتَ فَارْكَعْ حَتَّى تَطْمَئِنَّ ثُمَّ ارْفَعْ رَأْسَكَ فَاعْتَدِلْ قَائِمًا، ثُمَّ اسْجُدْ فَاعْتَدِلْ سَاجِدًا ثُمَّ ارْفَعْ رَأْسَكُ فَاعْتَدِلْ قَاعِدًا حَتَّى تَقْضِيَ صَلَاتَكَ، فَإِذَا فَعَلْتَ ذَلِكَ فَقَدْ تَمَّتْ [ص:715] صَلَاتُكَ وَإِنِ انْتَقَصْتَ مِنْ ذَلِكَ شَيْئًا فَإِنَّمَا انْتَقَصْتَ مِنْ صَلَاتِكِ» فَكَانَتْ هَذِهِ أَهْوَنُ عَلَى النَّاسِ أَنَّهُ مَنِ انْتَقَصَ انْتَقَصَ مِنْ صَلَاتِهِ وَلَمْ تَذْهَبْ كُلُّهَا
حضرت رفاعہ البدری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ مسجد میں تشریف فرما تھے ،حضرت رفاعہ نے فرمایا :اور ہم آُپ کے اردگرد تھے کہ ایک دیہاتی آدمی آیا ،پس وہ مسجد میں داخل ہوا اس نے نماز پڑھی تو مختصر نماز پڑھی پھر نبی کریم ﷺ کی بارگاہ میں آیا آپ کو سلام کیا رسول اللہ ﷺ نےفرمایا تو نماز کو دوبارہ پڑھ ،تونے نماز نہیں پڑھی صحابہ کرام پر یہ بات شاق گزری کہ جس نے مختصر نماز پڑھی گویا اس نے نماز ہی نہیں پڑھی سوا س نے دو مرتبہ یا تین مرتبہ ایسا کہا ،ہر دفعہ آپ اس سے ہی اس طرح فرماتے (تو نے نماز نہیں پڑھی دوبارہ پڑھ )اس دیہاتی نے عرض کی یارسول اللہ ﷺ مجھے دکھائیں اور سکھائیں کیونکہ میں انسان ہوں غلطی بھی اور درستگی بھی کرتا ہوں تو رسول اکرم ﷺ نے فرمایا جب تو نماز کا ارادہ کرے تو وضو کر جیسے اللہ نے حکم دیا ہے ،پھر اللہ اکبر کہہ سو اگر تجھے قرآ ن یاد ہے تو اس کو پڑھ اگر تجھے قرآن یاد نہیں ہے تو اللہ کی حمد کر اور اس کی تہلیل و بڑائی بیان کر ،پس جب تو رکوع کرے تو رکوع بڑے اطمینان سے کر ،پھر جب اپنا سر اٹھائے تو سیدھا کھڑا ہو جا ،پھر سجدہ کر تو سجدہ میں تعدیل کر پھر جب سر اٹھائے تو قعدہ میں تعدیل کی ،حتی کہ تیری نماز مکمل ہو جائے ،جب تو نے یہ کرلیا تو تیری نماز مکمل ہو گئی ،یہ لوگوں پر آسان ہے کیونکہ جس نے اپنی نماز میں کمی کی ،اس نے اپنی نماز میں کمی کی اور ساری (نماز ضائع )نہیں جائے گی۔
رِفَاعَةُ: وَنَحْنُ عِنْدَهُ ← كَانَ رَسُولُ اللَّهِ جَالِسًا فِي الْمَسْجِدِ ← رفاعة البدرى. ← جَدِّهِ، ← أَبِيهِ ← يَحْيَى بْنُ عَلِيِّ بْنِ خَلَّادٍ، ← إسماعيل بن جعفرٍ المدني، ← أَبُو دَاوُدَ، ← يُونُسَ
Musnad Abu Dawood Tayalisi · Book › Chapter · Hadith 1469
