مسند أبي داود الطيالسي · کتاب ‹ عُتْبَةُ بْنُ عَبْدٍ السُّلَمِيُّ · حديث 1363
1363 - حَدَّثَنَا يُونُسُ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ، قَالَ: حَدَّثَنَا صَفْوَانُ بْنُ عَمْرٍو السَّكْسَكِيُّ، عَنْ أَبِي الْمُثَنَّى الْمُلَيْكِيِّ، عَنْ عُتْبَةَ بْنِ عَبْدٍ السُّلَمِيِّ، وَكَانَتْ لَهُ صُحْبَةٌ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " الْقَتْلَى ثَلَاثَةٌ: رَجُلٌ مُؤْمِنٌ خَرَجَ بِنَفْسِهِ وَمَالِهِ فَلَقِيَ الْعَدُوَّ فَقَاتَلَ حَتَّى يُقْتَلَ فَذَلِكَ الْمُمْتَحَنُ فِي خَيْمَةِ اللَّهِ تَحْتَ عَرْشِهِ لَا يَفْضُلُهُ النَّبِيُّونَ إِلَّا بِدَرَجَةِ النُّبُوَّةِ، وَرَجُلٌ مُؤْمِنٌ قَرَفَ عَلَى نَفْسِهِ مِنَ الذُّنُوبِ وَالْخَطَايَا لَقِيَ الْعَدُوَّ فَقَاتَلَ حَتَّى يُقْتَلَ فَذَلِكَ مَصْمَصَةٌ [ص:597] مَحَتْ ذُنُوبَهُ وَخَطَايَاهُ، إِنَّ السَّيْفَ مَحَّاءٌ لِلْخَطَايَا وَقِيلَ لَهُ: ادْخُلْ مِنْ أَيِّ أَبْوَابِ الْجَنَّةِ الثَّمَانِيَةِ شِئْتَ فَإِنَّهَا ثَمَانِيَةُ أَبْوَابٍ، وَلِجَهَنَّمَ سَبْعَةُ أَبْوَابٍ بَعْضُهَا أَفْضَلُ مِنْ بَعْضٍ، وَرَجُلٌ مُنَافِقٌ خَرَجَ بِنَفْسِهِ وَمَالِهِ فَقَاتَلَ حَتَّى يُقْتَلَ فَذَاكَ فِي النَّارِ إِنَّ السَّيْفَ لَا يَمْحُو النِّفَاقَ "
حضرت عتبہ بن عبدالسلمی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ انہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صحبت حاصل ہے ' کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : شہید تین ہیں ' وہ بندہ مومن جو اپنا نفس اور اپنا مال لے کر نکلا ' پھر دشمن سے اس کا آمنا سامنا ہوا اور وہ لڑا یہاں تک کہ شہید ہو گیا ' اس کو اللہ کے خیمہ میں جگہ مل گئی ' عرش کے نیچے انبیاء اس سے افضل صرف درجہ نبوت کی وجہ سے ہوں گے ۔ اور وہ مرد مؤمن جس نے ساری زندگی گناہ کیے ' اس کا دشمن سے آمنا سامنا ہوا تو وہ لڑا اور شہید ہو گیا وہ گناہوں سے پاک ہو جائے گا ۔ کیونکہ تلوار گناہ معاف کر دیتی ہے ' اس کو کہا جائے گا : جنت کے آٹھوں دروازوں میں سے جس دروازے سے چاہے داخل ہو جا ! کیونکہ جنت کے آٹھ دروازے ہیں اور جہنم کے بھی سات دروازے ہیں ۔ ایک وہ منافق آدمی جو اپنی جان اور پانے مال کے ساتھ نکلا یہاں تک کہ وہ شہید ہوا تو وہ جہنم میں ہو گا ' کیونکہ تلوار نفاق کو ختم نہیں کرتی ۔
عُتْبَةَ بْنِ عَبْدٍ السُّلَمِيِّ، وَكَانَتْ لَهُ صُحْبَةٌ ← أبي المثنى المليكي ← صَفْوَانَ بْنِ عَمْرِو السَّكْسَكِيُّ ← عَبْدُ اللهِ بْنُ الْمُبَارَکِ ← أَبُو دَاوُدَ، ← يُونُسَ
Musnad Abu Dawood Tayalisi · Book › Chapter · Hadith 1363
