مسند أبي داود الطيالسي · کتاب ‹ هِشَامُ بْنُ عَامِرٍ · حديث 1319
1319 - حَدَّثَنَا يُونُسُ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ يَزِيدَ الرِّشْكِ، قَالَ: سَمِعْتُ مُعَاذَةَ، تُحَدِّثُ عَنْ هِشَامِ بْنِ عَامِرٍ الْأَنْصَارِيِّ، مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «لَا يَحِلُّ لِمُسْلِمٍ أَنْ يُصَارِمَ أَخَاهُ فَوْقَ ثَلَاثٍ فَإِنَّهُمَا نَاكِبَانِ عَنِ الْحَقِّ مَا دَامَا عَلَى صِرَامِهِمَا وَإِنَّ أَوَّلَهُمَا فَيْئًا يَكُونُ سَبْقُهُ بِالْفَيْءِ كَفَّارَةً لَهُ، وَإِنْ سَلَّمَ عَلَيْهِ فَلَمْ يَقْبَلْ سَلَامَهُ وَرَدَّ عَلَيْهِ سَلَامَهُ رَدَّتْ عَلَيْهِ الْمَلَائِكَةُ وَرَدَّ عَلَى الْآخَرِ شَيْطَانٌ، فَإِنْ مَاتَا عَلَى صِرَامِهِمَا لَمْ يَدْخُلَا الْجَنَّةَ» أَوْ قَالَ: «لَنْ يَجْتَمِعَا فِي الْجَنَّةِ»
حضرت ہشام بن عامر انصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :مسلمان کے لیے جائز نہیں کہ وہ اپنے مسلمان بھائی کوتین دن تک چھوڑے رکھے کیونکہ دونوں حق سے دور رہیں گے جب تک دونوں اس حالت میں رہیں گے ' ان دونوں میں سے جو پہل کرے گا تو یہ پہل کرنا اس کے گناہوں کا کفارہ ہو جائے گا اور اگروہ اس کو سلام کرے اور اس کاسلام قبول نہ کرے تو اس کے سلام کا جواب فرشتے دیں گے اور دوسرے جواب نہ دینے والے کاجواب شیطان دے گا ' سو اگر دونوں ناراضگی کی حالت میں مر گئے تو دونوں جنت میں داخل نہیں ہوں گے ' یا یہ کہ دونوں جنت میں اکٹھے نہیں ہوسکیں گے ۔
هشام بن عامر الأنصاري من أصحاب النبي ← معاذة تحدث ← يَزِيدُ الرِّشْكُ ← شُعْبَةُ، ← أَبُو دَاوُدَ، ← يُونُسَ
Musnad Abu Dawood Tayalisi · Book › Chapter · Hadith 1319
