مسند أبي داود الطيالسي · کتاب ‹ صَفِيَّةُ بِنْتُ شَيْبَةَ عَنْ عَائِشَةَ · حديث 1665
1665 - حَدَّثَنَا يُونُسُ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ: حَدَّثَنَا قُرَّةُ بْنُ خَالِدٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ جُبَيْرٍ الْمَكِّيُّ، قَالَ: حَدَّثَتْنَا صَفِيَّةُ بِنْتُ شَيْبَةَ، قَالَتْ حَدَّثَتْنَا أُمُّ الْمُؤْمِنِينِ عَائِشَةُ، قَالَتْ: قُلْتُ: " يَا رَسُولَ اللَّهِ يَرْجِعُ النَّاسُ بِنُسُكَيْنِ وَأَرْجِعُ بِنُسُكٍ وَاحِدٍ، فَأَمَرَ أَخِي عَبْدَ الرَّحْمَنِ، فَأَعْمَرَنِي مِنَ التَّنْعِيمِ وَأَرْدَفَنِي خَلْفَهُ عَلَى الْبَعِيرِ فِي لَيْلَةٍ حَارَّةٍ، فَجَعَلْتُ أَحْسِرُ عَنْ خِمَارِي، فَتَنَاوَلَنِي بِشَيْءٍ فِي يَدِهِ، فَقُلْتُ: هَلْ تَرَى مِنْ أَحَدٍ؟ فَاعْتَمَرْتُ ثُمَّ رَجَعْتُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ فِي مَكَانِهِ لَمْ يَبْرَحْ "
حضرت صفیہ بنت شیبہ فرماتی ہیں کہ ہم کو حضرت ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا آپ نے فرمایا کہ میں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! لوگ دو ارکان ( حج و عمرہ ) ادا کر کے جارے ہیں اور میں صرف حج کر کے جا رہی ہوں، تو آپ نے میرے بھائی عبدالرحمن کو حکم دیا ، میں نے تنعیم سے عمرہ کیا۔ مجھے لیلہ حارہ میں آپ نے اپنے اونٹ کے پیچھے بٹھا لیا، سو میں اپنی چادر کھینچنے لگی اور اپنے ہاتھمیں کوئی چیز لی ، میں نے کہا : کیا کوئی دیکھ رہا ہے ؟ میں نے عمرہ کیا، پھر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس واپس آئی اور آپ اسی جگہ پر تھے، واپس نہیں گئے تھے ۔
قُلْتُ ← حدثتنا أم المؤمنين عائشة ← حَدَّثَتْنَا صَفِيَّةُ بِنْتُ شَيْبَةَ، ← عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ جُبَيْرٍ الْمَكِّيُّ، ← قُرَّۃُ بْنُ خَالِدٍ ← أَبُو دَاوُدَ، ← يُونُسَ
Musnad Abu Dawood Tayalisi · Book › Chapter · Hadith 1665
