مسند أبي داود الطيالسي · کتاب ‹ ابْنُ أَبِي مُلَيْكَةَ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا · حديث 1608
1608 - حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ: حَدَّثَنَا نَافِعُ بْنُ عُمَرَ الْجُمَحِيُّ، وَرَبَاحُ بْنُ أَبِي مَعْرُوفٍ، سَمِعَا مِنَ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ، قَالَ: أَتَيْتُ عَائِشَةَ فَذَكَرْتُ لَهَا مَا قَالَ ابْنُ عُمَرَ وَابْنُ عَبَّاسٍ عَنْ عُمَرَ أَنَّ الْمَيِّتَ يُعَذَّبُ بِبُكَاءِ أَهْلِهِ عَلَيْهِ، فَقَالَتْ: وَاللَّهِ إِنَّكَ لَتُخْبِرُنِي عَنْ غَيْرِ كَاذِبٍ وَلَا مُتَّهَمٍ، وَلَكِنَّ السَّمْعَ يُخْطِئُ، مَا حَدَّثَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَحَدًا أَنَّ اللَّهَ يُعَذِّبُ الْمُؤْمِنَ بِبُكَاءِ أَحَدٍ، وَلَكِنَّهُ قَالَ: «إِنَّ الْكَافِرَ يَزْدَادُ عَذَابًا بِبُكَاءِ أَهْلِهِ عَلَيْهِ» وَإِنَّ فِي الْقُرْآنِ مَا يَكْفِيكُمْ {وَلَا تَزِرُ [ص:103] وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخْرَى} [الأنعام: 164]
حضرت ابن ابی ملیکہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس آیا ، میں نے آپ سے اس بات کا ذکر کیا جو حضرت عبداللہ بن عمر اور حضرت عبداللہ بن عباس، حضرت عمر رضی اللہ عنہم سے روایت کرتے ہیں کہ بے شک میت پر اس کے اہل خانہ کے رونے کی وجہ سے اس کو عذاب ہوتا ہے ، آپ رضی اللہ عنہا نے فرمایا : اللہ کی قسم ! آپ مجھے ایسی حدیث بیان کر رہے ہیں جو جھوٹی نہیں ہے اور نہ ہی جھوٹ سے متہم ہے ۔ لیکن سنے والا غلطی کر سکتا ہے جس کسی نے بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے سنا ہے کہ بے شک اللہ تعالیٰ مؤمن کو عذاب دیتا ہے اس کے اہل خانہ میں سے کسی کے رونے کی وجہ سے ، لیکن آپ نے فرمایا : کافر کے عذاب میں اس کے اہل خانہ کے رونے کی وجہ سے اضافہ ہوتا ہے ؟ قرآن میں جو ہے وہ تیرے لیے کافی نہیں ہے اور بلاشبہ " قیامت کے دن کوئی کسی کا بوجھ نہیں اٹھائے گا " ( الانعام : 164) ۔
والله إنك لتخبرنى ← عُمَرَ أَنَّ الْمَيِّتَ يُعَذَّبُ بِبُكَاءِ أَهْلِهِ عَلَيْهِ، ← ابْنِ عُمَرَ وَابْنِ عَبَّاسٍ ← أتيت عائشة فذكرت لها ما ← رَبَاحُ بْنُ أَبِي مَعْرُوفٍ، سَمِعَا مِنَ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ، ← نَافِعُ بْنُ عُمَرَ الْجُمَحِيُّ، ← أَبُو دَاوُدَ،
Musnad Abu Dawood Tayalisi · Book › Chapter · Hadith 1608
