مسند أبي داود الطيالسي · کتاب ‹ وَعَوْفِ بْنِ مَالِكٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ · حديث 1091
1091 - حَدَّثَنَا يُونُسُ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ: حَدَّثَنَا هَمَّامٌ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَبِي الْمَلِيحِ، عَنْ عَوْفِ بْنِ مَالِكٍ الْأَشْجَعِيِّ، قَالَ: كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ فَعَرَّسْنَا وَافْتَرَشَ كُلٌّ مِنَّا ذِرَاعَ رَاحِلَتِهِ ثُمَّ انْتَبَهْتُ بَعْضَ اللَّيْلِ فَإِذَا لَيْسَ بَيْنَ يَدَيْ رَاحِلَةِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَحَدٌ، فَانْطَلَقْتُ فَإِذَا أَنَا بِمُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ قَيْسٍ قَائِمَيْنِ فَقُلْتُ لَهُمَا: هَلْ رَأَيْتُمَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَا: لَا، وَأَنَا أَسْمَعُ صَوْتًا فَإِذَا مِثْلُ هَزِيزِ الرَّحَى فَأَتَانَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: «إِنَّهُ أَتَانِي آتٍ مِنْ رَبِّي عَزَّ وَجَلَّ فَخَيَّرَنِي بَيْنَ أَنْ يُدْخِلَ نِصْفَ أُمَّتِي الْجَنَّةَ وَبَيْنَ الشَّفَاعَةِ فَاخْتَرْتُ الشَّفَاعَةَ» فَقُلْنَا: نَنْشُدُكَ اللَّهَ وَالصُّحْبَةَ لَمَّا جَعَلْتَنَا مِنْ أَهْلِ شَفَاعَتِكَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَنْتُمْ مِنْ أَهْلِ شَفَاعَتِي» وَجَعَلَ [ص:340] الرَّجُلُ يَجِيءُ فَيَقُولُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، اجْعَلْنِي مِنْ أَهْلِ شَفَاعَتِكَ فَيَقُولُ: «أَنْتَ مِنْ أَهْلِ شَفَاعَتِي» فَلَمَّا أَضَبُّوا عَلَيْهِ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «اللَّهُمَّ إِنِّي أُشْهِدُكُمْ أَنَّ شَفَاعَتِيَ لِمَنْ مَاتَ مِنْ أُمَّتِي لَا يُشْرِكُ بِاللَّهِ شَيْئًا»
حضرت عوف بن مالک اشجعی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم ایک سفر میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ تھے، سو ہم نے ایک جگہ رات گزاری ، ہم سے ہر ایک سو گیا ، پھر میں رات کے کسی حصے میں جاگا تو دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی آرام گاہ میں نہیں تھے ، میں آپ کو تلاش کرنے کے لیے نکلا تو میں نے حضرت معاذ بن جبل اور حضرت عبداللہ بن قیس رضی اللہ عنہ کو کھڑے دیکھا ، میں نے ان دونوں سے کہا: کیا تم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا ہے؟ دونوں نے کہا کہ نہیں ! سو ہم نے ایک آواز سنی چکی کے چلنے کی آواز کی طرح تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے پاس آئے ، آپ نے فرمایا : میرے پاس میرے رب عزوجل کی طرف سے آنے والا آیا، پس مجھے اپنی آدھی امت کو جنت میں داخل کرنے اور شفاعت کے درمیان اختیار دیا گیا تو میں نے شفاعت کو اختیار کر لیا۔ ہم نے عرض کی : ہم آپ کو اللہ کی قسم دیتے ہیں اور صحابی ہونے کی قسم ! آپ ہم کو شفاعت میں شامل کریں ! تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم میری شفاعت میں شامل ہو۔ اور ایک اور آدمی آیا ، اس نے عرض کی : یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ! مجھے بھی شفاعت میں شامل کرلیں ! تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ تجھے میر ی شفاعت پہنچ گئی ، جب ان کی تعداد بڑھنے لگی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دعا کی : اے اللہ ! میں تجھے گواہ بناتا ہوں کہ میری شفاعت اس کو ملے جسے اللہ کے ساتھ کسی شئے کو شریک نہ ٹھہراتے ہوئے موت آئے۔
عَوْفُ بْنُ مَالِكٍ الْأَشْجَعِيُّ، ← أَبِي الْمَلِيحِ ← قَتَادَةَ ← هَمَّامٌ، ← أَبُو دَاوُدَ، ← يُونُسَ
Musnad Abu Dawood Tayalisi · Book › Chapter · Hadith 1091
