مسند أبي داود الطيالسي · کتاب ‹ أُسَامَةُ بْنُ شَرِيكٍ · حديث 1328
1328 - حَدَّثَنَا يُونُسُ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، وَالْمَسْعُودِيُّ، عَنْ زِيَادِ بْنِ عِلَاقَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ أُسَامَةَ بْنَ شَرِيكٍ، يَقُولُ: أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَصْحَابُهُ كَأَنَّمَا عَلَى رُءُوسِهِمُ الطَّيْرُ وَجَاءَتْهُ الْأَعْرَابُ مِنْ جوانِبَ فَسَأَلُوهُ عَنْ أَشْيَاءَ لَا بَأْسَ بِهَا فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، عَلَيْنَا حَرَجٌ فِي كَذَا عَلَيْنَا حَرَجٌ فِي كَذَا؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " عِبَادَ اللَّهِ وَضَعَ اللَّهُ الْحَرَجَ - أَوْ قَالَ: رَفَعَ اللَّهُ الْحَرَجَ - إِلَّا امْرَأً اقْتَرَضَ امْرَأً ظُلْمًا فَذَلِكَ يَحْرَجُ وَيَهْلِكُ " وَسَأَلُوهُ عَنِ الدَّوَاءِ فَقَالَ: «عِبَادَ اللَّهِ تَدَاوَوْا فَإِنَّ [ص:560] اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ لَمْ يَضَعْ دَاءً إِلَّا وَضَعَ لَهُ دَوَاءً إِلَّا دَاءً وَاحِدًا الْهَرَمَ» فَكَانَ أُسَامَةُ قَدْ كَبِرَ فَقَالَ: فَهَلْ تَرَوْنَ لِي مِنْ دَوَاءٍ
حضرت اسامہ بن شریک رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا ' اور آپ کے صحابہ آپ کے اردگرد ایسے بیٹھے ہوئے تھے جیسے ان کے سروں پرپرندے بیٹھے ہوئے ہیں ' اوردیہاتی لوگ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس ایک طرف سے آئے 'سو انہوں نے کچھ اشیاء کے متعلق آپ سے پوچھا جن میں کوئی حرج نہیں تھا' انہوں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! ہم پرکوئی حرج ہے فلاں فلاں چیزکے میں ؟ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :اللہ نے حرج کو اٹھا دیا ہے ' مگر ایسے کاموں کے لیے جو ظلما کیے جاتے ہیں ؛ سو یہ گناہ اور باعث ہلات ہے ۔ اور انہوں نے آپ سے دواء کے متعلق پوچھا ' تو آپ نے فرمایا :اللہ کے بندو ! دوائی لیا کرو کیونکہ کوئی بیماری ایسی نہیں جس کی اللہ نے دواء نہ بنائی ہو ' مگر ایک بیماری ہے جس کاعلاج نہیں ہو بڑھاپا ہے۔حضرت اسامہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بڑھاپے میں لوگوں سے کہتے :کیا تمہیں میرے لیے کوئی دوا مل سکتی ہے ۔
أُسَامَةَ بْنِ شَرِيكٍ ← زِيَادِ بْنِ عِلَاقَةَ ← شُعْبَةُ وَالْمَسْعُودِيُّ ← أَبُو دَاوُدَ، ← يُونُسَ
Musnad Abu Dawood Tayalisi · Book › Chapter · Hadith 1328
