مسند أبي داود الطيالسي · کتاب ‹ وَكَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ · حديث 1156
1156 - حَدَّثَنَا يُونُسُ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، قَالَ: أَخْبَرَنِي الْحَكَمُ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ أَبِي لَيْلَى، يُحَدِّثُ عَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ، قَالَ: مُعَقِّبَاتٌ لَا يَخِيبُ قَائِلُهُنَّ أَوْ قَالَ فَاعِلُهُنَّ أَنْ تُكَبِّرَ اللَّهَ أَرْبَعًا وَثَلَاثِينَ وَتُسَبِّحَهُ ثَلَاثًا وَثَلَاثِينَ، وَتَحْمَدَهُ ثَلَاثًا وَثَلَاثِينَ دُبُرَ كُلِّ صَلَاةٍ " قَالَ الْحَكَمُ: فَمَا تَرَكْتُهُنَّ بَعْدُ وَرَوَى هَذَا الْحَدِيثَ أَبُو عَامِرٍ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ مَنْصُورٍ عَنِ الْحَكَمِ عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى عَنْ كَعْبٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
حضرت کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ یہ تسبیحات یا ایسے اذکار ہیں جن کو پڑھنے والا ناکام نہیں ہوگا، وہ کلمات یہ ہیں : چونتیس مرتبہ اللہ اکبر ، تینتیس مرتبہ سبحان اللہ ، تینتیس مرتبہ الحمدللہ ہر فرض نماز کے بعد ۔ حضرت حکم فرماتے ہیں کہ اس کے بعد میں نے یہ کلمات نہیں چھوڑے ۔ اور یہ حدیث ابو عامر نے حضرت سفیان سے ، انہوں نے میںصر سے ، انہوں نے حکم سے ،انہوں نے ابن ابی لیلیٰ سے، انہوں نے حضرت کعب ، انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کی ۔
فَاعِلُهُنَّ ← مُعَقِّبَاتٌ لَا يَخِيبُ قَائِلُهُنَّ أَوْ ← کَعْبِ بْنِ عُجْرَۃَ ← ابْنِ أَبِي لَيْلَی ← الْحَكَمِ ← شُعْبَةُ، ← أَبُو دَاوُدَ، ← يُونُسَ
Hadith 1156
