مسند أبي داود الطيالسي · کتاب ‹ حُمَيْدُ بْنُ هِلَالٍ عَنْ أَبِي مُوسَى · حديث 533
533 - حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ: حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ الْمُغِيرَةِ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلَالٍ، قَالَ: قَالَ أَبُو مُوسَى الْأَشْعَرِيُّ: أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَعِي رَجُلَانِ مِنْ قَوْمِي فَانْتَهَيْنَا إِلَيْهِ وَمَعَهُ مِسْوَاكٌ يَسْتَاكُ بِهِ فَسَأَلَاهُ الْعَمَلَ فَقَالَ: «يَا أَبَا مُوسَى أَلِهَذَا جِئْتُمْ؟» قَالَ: قُلْتُ: وَاللَّهِ يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا لِهَذَا جِئْتُ وَلَا أَطْلَعَانِي عَلَى مَا فِي أَنْفُسِهِمَا قَالَ: فَرَأَيْتُهُ رَفَعَ شَفَتَهُ الْعُلْيَا بِسِوَاكِهِ وَقَالَ: «وَاللَّهِ لَا نُعْطِيهَا مَنْ طَلَبَهَا مِنْكُمْ» ، فَبَعَثَنِي وَتَرْكَهُمَا وَرَوَى هَذَا الْحَدِيثَ يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ قُرَّةَ عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلَالٍ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ أَبِي مُوسَى
حضرت حمید بن ہلال‘ کی حضرت ابوموسٰی رضی اللہ عنہ سےروایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا کہ میں رسول اللہ ﷺ کی بارگاہ میں آیا ‘اور میرے ساتھ میری قوم کے دو آ دمی بھی تھے ‘سو ہم آپ کے پاس آۓ آپ کے پاس مسواک تھی‘ آپ اس سے دانت صاف کر ر ہے تھے ‘ان دونوں نے آپ سے عامل بننے کے متعلق سوال کیا ‘تو آپ نے فرمایا: اے ابوموسٰی! کیا تم اس کے لیے آۓ ہو؟ میں نے عرض کی :یا رسول اللہ ! اللہ کی قسم ! میں اس کے لیے نہیں آیا اور نہ میں اس پر مطلع ہوسکا کہ ان کے دلوں میں کیا ہے ‘کہا کہ میں نے دیکھا کہ آپ نے اپنا ہاتھ بلند کیا مسواک کے ساتھ ۔ اور فرمایا :اللہ کی قسم ! میں یہ نہیں دوں گا جوتم طلب کر تے ہو ‘سو آ پ نے مجھے (عامل بنا کر )بھیجا کہ ان دونوں کو چھوڑ دوں ۔ اس حدیث کو یحیی بن سعید نے از قرو از حمید بن ہلال از ابو برد و از ابوموسٰی روایت کیا۔
حُمَيْدِ بْنِ هِلَالٍ، ← سُلَيْمَانَ بْنِ الْمُغِيرَةِ ← أَبُو دَاوُدَ،
Musnad Abu Dawood Tayalisi · Book › Chapter · Hadith 533
