مسند أبي داود الطيالسي · کتاب ‹ الْجَرَّاحُ وَأَبُو سِنَانٍ الْأَشْجَعِيَّانِ · حديث 1369
1369 - حَدَّثَنَا يُونُسُ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ: حَدَّثَنَا هِشَامٌ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ خِلَاسٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ، قَالَ: أُتِيَ ابْنُ مَسْعُودٍ فِي امْرَأَةٍ تُوُفِّيَ عَنْهَا زَوْجُهَا وَلَمْ يَدْخُلْ بِهَا وَلَمْ يَفْرِضْ لَهَا فَأَبَى أَنْ يَقُولَ فِيهَا شَيْئًا فَأُتِيَ فِيهَا بَعْدَ شَهْرٍ فَقَالَ: أَقُولُ فِيهِ: «اللَّهُمَّ إِنْ كَانَ صَوَابًا فَمِنْكَ وَإِنْ كَانَ خَطَأً فَمِنِّي، لَهَا صَدَقَةُ إِحْدَى نِسَائِهَا وَلَهَا الْمِيرَاثُ وَعَلَيْهَا الْعِدَّةُ» فَقَامَ رَجُلٌ مِنْ أَشْجَعَ فَقَالَ: قَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِينَا بِذَلِكَ فِي بِرْوَعَ بِنْتِ وَاشِقٍ فَقَالَ: هَلُمَّ شَاهِدَيْنِ عَلَى هَذَا فَشَهِدَ أَبُو سِنَانٍ وَالْجَرَّاحُ رَجُلَانِ مِنْ أَشْجَعَ
حضرت عبداللہ بن عتبہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کو لایا گیا ایک عورت کا مسئلہ پوچھنے کے لیئے جس کا شوہر فوت ہو گیا اوااس نے ا س کے ساتھ نہ دخول کیا نہ اس کے لیئے حق مہر مقرر کیا،تو آپ نے فوراً اس مسئلہ کے بارے کچھ کہنے سے انکار کردیا ،ایک ماہ بعد معاملہ پیش کیا گیا توآپ نے فرمایا :میں اس مسئلہ کے متعلق کہتا ہوں کہ اے اللہ ! اگر یہ مسئلہ درست ہے تو یہ تیری طرف سے ہے اور اگر یہ غلط ہے تو میری طرف سے ہے (مسئلہ کا جواب یہ ہے کہ )اس کے لیئے مہر اس کی عورتوں کی طرح ہے اور اس کے لیئے میراث بھی ہے ،اور اس پر عدت بھی ہے ۔تو قبیلہ اشجع کا ایک آدمی کھڑا ہوا ،اس نے کہا :رسول اللہ ﷺ نے ہم میں بروع بنت واشق کے مسئلہ میں یہی فیصلہ کیا تھا،(حضرت عبداللہ نے )نے فرمایا :اس پر دو گواہ لاؤ! پس حضرت ابو سنان اور حضرت جراح نے اشجع کی طرف سے گواہی دی۔
عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ، ← خِلَاسٍ، ← قَتَادَةَ ← هِشَامٍ ← أَبُو دَاوُدَ، ← يُونُسَ
Musnad Abu Dawood Tayalisi · Book › Chapter · Hadith 1369
