مسند أبي داود الطيالسي · کتاب ‹ الْمِقْدَادُ بْنُ الْأَسْوَدِ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ · حديث 1254
1254 - حَدَّثَنَا يُونُسُ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ: حَدَّثَنَا وَرْقَاءُ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ هَمَّامِ بْنِ الْحَارِثِ، قَالَ: كُنَّا جُلُوسًا فِي مَسْجِدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَجَاءَ قَوْمٌ يُثْنُونَ عَلَى عُثْمَانَ وَيَمْدَحُونَهُ وَالْمِقْدَادُ فِي نَاحِيَةِ الْمَسْجِدِ فَلَمَّا سَمِعَهُمْ يَمْدَحُونَهُ قَامَ فَتَنَاوَلَ الْحَصَى فَجَعَلَ يَحْثُو فِي وُجُوهِهِمْ فَقَالَ عُثْمَانُ: مَا هَذَا؟ فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «إِذَا رَأَيْتُمُ الْمَدَّاحِينَ فَاحْثُوا فِي وُجُوهِهِمْ» أَوْ قَالَ: «فِي أَفْوَاهِهِمِ التُّرَابَ» أَوْ قَالَ: «الْحَصَى»
حضرت ھمام بن حارث رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مسجد میں بیٹھے ہوئے تھے کہ ایک قوم آئی اور وہ حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی تعریف کرنے لگے اور حضرت مقداد رضی اللہ تعالیٰ عنہ مسجد کے ایک کونے میں تشریف فرماتھے 'جب حضرت مقداد نے انہیں ان (حضرت عثمان) کی تعریف کرتے سنا تو اٹھ کھڑے ہوئے ' کنکریاں پکڑیں اور ان کے منہ میں ڈالنے لگے ' حضرت عثمان نے فرمایا : یہ کیا ہے ؟ (حضرت مقدادنے) فرمایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کوفرماتے سنا کہ جب تم کسی کوکسی کے منہ پر تعریف کرتے ہوئے دیکھو تو اس کے منہ میں کنکریاں یامٹی ڈالو ۔
هَمَّامِ بْنِ الْحَارِثِ، ← إِبْرَاهِيمَ، ← مَنْصُورٌ، ← وَرْقَاءُ ← أَبُو دَاوُدَ، ← يُونُسَ
Musnad Abu Dawood Tayalisi · Book › Chapter · Hadith 1254
