مسند أبي داود الطيالسي · کتاب ‹ أَبُو سَلَمَةَ · حديث 1446
1446 - حَدَّثَنَا يُونُسُ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ: حَدَّثَنَا الْمَسْعُودِيُّ، قَالَ: سَمِعْتُ عَوْنَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ، يُحَدِّثُ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " مَا مِنْ عَبْدٍ يُصَابُ بِمُصِيبَةٍ فَيَقُولُ: إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ اللَّهُمَّ عِنْدَكَ أَحْتَسِبُ مُصِيبَتِي فَأْجُرْنِي فِيهَا وَأَعْقِبْنِي مِنْهَا خَيْرًا مِنْهَا إِلَّا أَعْطَاهُ اللَّهُ ذَلِكَ " قَالَتْ: فَلَمَّا تُوُفِّيَ أَبُو سَلَمَةَ قُلْتُ: اللَّهُمَّ أْجُرْنِي فِي مُصِيبَتِي وَأَرَدْتُ أَنْ أَقُولَ: وَأَعْقِبْنِي خَيْرًا مِنْهَا، فَقُلْتُ: مَنْ خَيْرٌ مِنْ أَبِي سَلَمَةَ؟ [ص:687] ثُمَّ قُلْتُهَا فَأَرْجُو أَنْ يَكُونَ قَدْ أَجَرَنِي فِي مُصِيبَتِي وَأُعْقِبْتُ بِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہ ،حضرت ابو سلمہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتی ہیں کہ انہوں نے فرمایا کہ میں نے رسول اکرم ﷺ کو فرماتے سنا :جس بندہ کو کوئی مصیبت پہنچے تو وہ پڑھے :انا للہ و اناالیہ راجعون ! ا ے اللہ میں تجھ سے اپنی اس مصیبت پر ثواب چاہتا ہوں،مجھے اس میں اجر دے ،مجھے اس کے بعد بہتری عطا کر! تو اللہ عزوجل ضرور اسے اس سے بہتر دے گا۔(حضرت ام سلمہ )فرماتی ہیں :جب حضرت ابو سلمہ کا وصال ہو گیا تو میں نے عرض کی :اے اللہ !مجھے اس مصیبت پر صبر کی وجہ سے اجر دے ،میں چاہتی ہو ں اس سے بہتر مجھے عطا فرما ! میں نے کہا کہ حضرت ابو سلمہ سے بہتر کہاں ؟پھر میں نے عرض کی :میں نے امید کی اپنی اس مصیبت پر اجر و ثواب کی اور مجھے اس کے بدلے رسول اللہ ﷺ دیئے گئے ۔
اَبِیْ سَلَمَۃَ ← أُمِّ سَلَمَةَ ← عَوْنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ، ← الْمَسْعُودِيِّ ← أَبُو دَاوُدَ، ← يُونُسَ
Musnad Abu Dawood Tayalisi · Book › Chapter · Hadith 1446
