مسند أبي داود الطيالسي · کتاب ‹ مَا رَوَتْ أُمَيْمَةُ بِنْتُ رُقَيْقَةَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ · حديث 1726
1726 - حَدَّثَنَا يُونُسُ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ: حَدَّثَنَا وَرْقَاءُ بْنُ عُمَرَ الْيَشْكُرِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُنْكَدِرِ، عَنْ أُمَيْمَةَ بِنْتِ رُقَيْقَةَ، قَالَتْ: كُنْتُ فِيمَنْ بَايَعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَخَذَ عَلَيْنَا أَنْ لَا نَسْرِقَ، الْآيَةَ كُلَّهَا، فَقُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، بَايِعْنَا فَقَالَ: «إِنِّي لَا أُصَافِحُ النِّسَاءَ، وَقَوْلِي لِامْرَأَةٍ وَاحِدَةٍ كَقَوْلِي لِمِائَةِ امْرَأَةٍ»
حضرت امیمہ بنت رقیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں ان عورتوں میں شامل تھی جنہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے بیعت کی تھی ، سو آپ نے ہم سے وعدہ لیا کہ ہم چوری نہیں کریں گی، پوری آیت، ہم نے عرض کی : یا رسول اللہ ! ہم سے بیعت لیجیے ! تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا : میں عورتوں سے مصافحہ نہیں کرتا اور میرا ایک عورت کو کہنا ایسے ہی ہے جیسے سو عورتوں کو کہنا ہے ۔
كُنْتُ فِيمَنْ بَايَعَ النَّبِيَّ فَأَخَذَ عَلَيْنَا أَنْ لَا نَسْرِقَ، الْآيَةَ كُلَّهَا، فَقُلْنَا: ← أُمَيْمَةَ بِنْتِ رُقَيْقَةَ ← مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ← وَرْقَاءَ بْنِ عُمَرَ الْيَشْكُرِيِّ، ← أَبُو دَاوُدَ، ← يُونُسَ
Musnad Abu Dawood Tayalisi · Book › Chapter · Hadith 1726
