مسند أبي داود الطيالسي · کتاب ‹ كُدَيْرٌ الضَّبِّيُّ · حديث 1458
1458 - حَدَّثَنَا يُونُسُ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، قَالَ: سَمِعْتُ كُدَيْرًا الضَّبِّيَّ، قَالَ أَبُو إِسْحَاقَ وَسَمِعْتُهُ مِنْهُ مِنْ خَمْسِينَ سَنَةً قَالَ شُعْبَةُ: وَسَمِعْتُهُ أَنَا مِنْ أَبِي إِسْحَاقَ، مُنْذُ أَرْبَعِينَ سَنَةً أَوْ أَكْثَرَ قَالَ أَبُو دَاوُدَ: وَسَمِعْتُهُ أَنَا مِنْ شُعْبَةَ مِنْ خَمْسٍ أَوْ سِتٍّ وَأَرْبَعِينَ سَنَةً قَالَ أَبُو بِشْرٍ: وَسَمِعْتُهُ أَنَا مِنْ أَبِي دَاوُدَ مُنْذُ أَكْثَرَ مِنْ خَمْسِينَ سَنَةً قَالَ أَبُو مُحَمَّدٍ: وَسَمِعْتُهُ مِنْ يُونُسَ مُنْذُ سَبْعِينَ سَنَةً قَالَ الشَّيْخُ أَبُو نُعَيْمٍ: سَمِعْتُهُ مُنْذُ سِتٍّ وَسَبْعِينَ سَنَةً قَالَ: أَتَى رَجُلٌ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَخْبِرْنِي بِعَمَلٍ يُدْخِلُنِي الْجَنَّةَ قَالَ: «قُلِ الْعَدْلَ وَأَعْطِ الْفَضْلَ» قَالَ: فَإِنْ لَمْ أُطِقْ ذَلِكَ؟ قَالَ: «فَأَطْعِمِ الطَّعَامَ وَأَفْشِ السَّلَامَ» قَالَ: فَإِنْ لَمْ أُطِقْ ذَلِكَ أَوْ لَمْ أَسْتَطِعْ؟ قَالَ: «فَهَلْ لَكَ مِنْ إِبِلٍ؟» قَالَ: قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: «فَانْظُرْ بَعِيرًا مِنْ إِبِلِكَ وَسِقَاءً وَانْظُرْ أَهْلَ بَيْتٍ لَا يَشْرَبُونَ الْمَاءَ إِلَّا غِبًّا فَاسْقِهِمْ فَإِنَّكَ لَعَلَّكَ أَنْ لَا يَنْفُقَ [ص:700] بَعِيرُكَ وَلَا يَنْخَرِقَ سِقَاؤُكَ حَتَّى تَجِبَ لَكَ الْجَنَّةُ»
حضرت ابو اسحاق رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت کدیر الضبی رضی اللہ عنہ سے سنا ،ابو اسحاق نے فرمایا کہ میں نے ان (حضرت کدیر الضبی رضی اللہ عنہ )سے اس وقت سنا جب ان کی عمر پچاس سال تھی ۔حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے ابو اسحاق سے سنا جب ان کی عمر چالیس سال یا اس سے زیادہ تھی ۔امام ابو داؤد فرماتے ہیں کہ میں نے ابو شعبہ سے سنا کہ اس وقت جب ان کی عمر پچاس یا ساٹھ سال یا چالیس سال تھی۔ابو بشر فرماتے ہیں کہ میں نے ابو داؤد سےسنا اس وقت انکی عمر چالیس سال تھی ابو محمد فرماتے ہیں کہ میں نے یونس سے سنا ،اس وقت ان کی عمرستر سال تھی ،الشیخ ابو نعیم فرماتے ہیں :میں نے ان سے سنا اس وقت جب ان کی عمر چھہتر سا ل تھی ۔انہوں نے فرمایا ایک آدمی نبی کریم ﷺ کے پاس آیا ،اس نے عرض کی :یارسول اللہ !مجھے ایسے عمل کے متعلق بتائیں جس کی وجہ میں جنت میں داخل ہو جاؤں ! آ پ نے فرمایا میانہ روی اختیار کرو اور زائد مال (اللہ کی راہ میں )دے دو ۔عرض کی اگر میں اس کی طاقت نہ رکھوں ؟فرمایا کیا تیرے پاس اونٹ ہیں ؟عرض کی جی ہاں !فرمایا اپنے ااونٹوں میں سے ایک اونٹ اور ایک مشکیزہ دیکھ اور اپنے اہل خانہ کو دیکھ جو دوری کی وجہ سے پانی نہ پیتے ہوں ،سوان کو پانی پلا ،امید ہے کہ تیر اونٹ ختم نہیں ہو گا اور نہ تیر امشکیزہ پٹھے گا مگر تیرے لیئے جنت واجب ہو جائے گی۔
أَتَى رَجُلٌ النَّبِيَّ فَقَالَ: ← مُنْذُ سِتٍّ وَسَبْعِينَ سَنَةً ← الشَّيْخُ أَبُو نُعَيْمٍ: ← أَبُو مُحَمَّدٍ: وَسَمِعْتُهُ مِنْ يُونُسَ مُنْذُ سَبْعِينَ سَنَةً ← مِنْ أَبِي دَاوُدَ مُنْذُ أَكْثَرَ مِنْ خَمْسِينَ سَنَةً ← أَبُو بِشْرٍ: وَسَمِعْتُهُ ← مِنْ شُعْبَةَ مِنْ خَمْسٍ أَوْ سِتٍّ وَأَرْبَعِينَ سَنَةً ← أبو داود وسمعته ← من أبي إسحاق منذ أربعين سنة أو أكثر ← شعبة وسمعته ← أَبُو إِسْحَاقَ وَسَمِعْتُهُ مِنْهُ مِنْ خَمْسِينَ سَنَةً ← كديرا الضبي ← أَبِي إِسْحَاقَ ← شُعْبَةُ، ← أَبُو دَاوُدَ، ← يُونُسَ
Musnad Abu Dawood Tayalisi · Book › Chapter · Hadith 1458
