مسند أبي داود الطيالسي · کتاب ‹ أَبُو سَعِيدِ بْنُ الْمُعَلَّى · حديث 1362
1362 - حَدَّثَنَا يُونُسُ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ خُبَيْبِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، قَالَ: سَمِعْتُ حَفْصَ بْنَ عَاصِمٍ، يُحَدِّثُ عَنْ أَبِي سَعِيدِ بْنِ الْمُعَلَّى، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ فِي الْمَسْجِدِ وَأَنَا أُصَلِّي، قَالَ: فَدَعَانِي قَالَ: فَصَلَّيْتُ ثُمَّ جِئْتُ فَقَالَ: " مَا مَنَعَكَ أَنَّ تُجِيبَنِي حِينَ دَعَوْتُكَ؟ أَمَا سَمِعْتَ اللَّهَ تَبَارَكَ وَتَعَالَى يَقُولُ: {يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اسْتَجِيبُوا لِلَّهِ وَلِلرَّسُولِ إِذَا دَعَاكُمْ لِمَا يُحْيِيكُمْ} [الأنفال: 24] ؟ لَأُعَلِّمَنَّكَ أَعْظَمَ سُورَةٍ فِي الْقُرْآنِ قَبْلَ أَنْ أَخْرُجَ مِنَ الْمَسْجِدِ " قَالَ: فَمَشَيْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى كِدْنَا أَنْ نَبْلُغَ بَابَ الْمَسْجِدِ فَقُلْتُ: نَسِيَ فَذَكَّرْتُهُ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّكَ قُلْتَ لِي كَذَا وَكَذَا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ السَّبْعُ الْمَثَانِي وَالْقُرْآنُ الْعَظِيمُ الَّذِي أُوتِيتُهُ»
حضرت ابو سعید بن المعلی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مسجد میں تھے اور میں نماز پڑھ رہا تھا ' فرمایا کہ مجھے آپ نے بلوایا ' کہا کہ میں نے نماز پڑھی پھر میں آیا تو آپ نے فرمایا : تجھے کون سی ممانعت تھی جس وقت میں نے تجھے بلوایا تھا تو تو نے مجھے جواب نہ دیا ؟ کیا تو نے اللہ تبارک و تعالیٰ کا ارشاد نہیں سنا کہ (اللہ ) فرماتا ہے : " اے ایمان والو ! اللہ اور اس کے رسول کے بلانے پر فورا حاضر ہو جایا کرو جس میں تمہاری زندگی ہو " (الانفال : 24) کیا میں تم کو قرآن کی سب سے بڑی سورت نہ سکھاؤں اس مسجد سے نکلنے سے پہلے ؟ کہا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ چلا یہاں تک کہ آپ مسجد سے نکلنے کے قریب ہو گئے ' میں نے سمجھا شاید آپ بھول گئے ہیں میں نے آپ کو یاد کروایا ' میں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! آپ نے یہ یہ فرمایا تھا ' تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : یہ " الحمد للہ رب العالمین " سبع مثانی ہے اور قرآن عظیم جو مجھے دیا گیا ہے ۔
أَبِي سَعِيدِ بْنِ الْمُعَلَّى، ← حَفْصِ بْنِ عَاصِمٍ ← خُبَيْبِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ← شُعْبَةُ، ← أَبُو دَاوُدَ، ← يُونُسَ
Musnad Abu Dawood Tayalisi · Book › Chapter · Hadith 1362
