مسند أبي داود الطيالسي · کتاب ‹ وَعَطَاءُ بْنُ يَسَارٍ · حديث 2782
2782 - حَدَّثَنَا يُونُسُ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ: حَدَّثَنَا خَارِجَةُ بْنُ مُصْعَبٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ، قَالَ: قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: أَلَا أَتَوَضَّأُ لَكُمْ وُضُوءَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟، فَقُلْنَا: بَلَى «فَتَوَضَّأَ مَرَّةً مَرَّةً، مَضْمَضَ مَرَّةً، وَاسْتَنْشَقَ مَرَّةً، وَغَسَلَ وَجْهَهُ مَرَّةً، وَيَدَيْهِ إِلَى الْمِرْفَقَيْنِ مَرَّةً مَرَّةً، وَمَسَحَ بِرَأْسِهِ، وَغَسَلَ رِجْلَيْهِ عَلَيْهِمَا النَّعْلَانِ [ص:382] مَرَّةً مَرَّةً»
حضرت عطاء بن یسار رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ میں تم کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا وضو کر کے نہ بتاؤں ! ہم نے عرض کی: کیوں نہیں ! تو آپ نے ایک ایک مرتبہ ( اعضاء کو ) دھویا ، ایک مرتبہ کلی کی ، ایک مرتبہ ناک میں پانی ڈالا ، ایک مرتبہ چہرے کو دھویا ، اور دونوں ہاتھوں کو کہنیوں تک ایک مرتبہ دھویا اور اپنے سر کا مسح کیا اور دونوں پاؤں دھوئے ان پر نعلین تھیں ایک ایک مرتبہ۔
عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ ← زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، ← خَارِجَةَ بْنِ مُصْعَبٍ ← أَبُو دَاوُدَ، ← يُونُسَ
Hadith 2782
