مسند أبي داود الطيالسي · کتاب ‹ مَا رَوَتْ أُمُّ قَيْسٍ بِنْتُ مِحْصَنٍ الْأَنْصَارِيَّةُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ · حديث 1740
1740 - حَدَّثَنَا يُونُسُ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ الْمَدَنِيُّ، مَوْلَى نَافِعٍ مَوْلَى أُمِّ قَيْسٍ بِنْتِ مِحْصَنٍ الْأَسَدِيِّ عَنْ نَافِعٍ، قَالَ: أَخْبَرَتْنِي أُمُّ قَيْسٍ بِنْتُ مِحْصَنٍ قَالَتْ: لَقَدْ رَأَيْتُنِي وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ آخِذٌ بِيَدِي فِي بَعْضِ سِكَكِ الْمَدِينَةِ، وَمَا فِيهَا بَيْتٌ حَتَّى انْتَهَيْنَا [ص:206] إِلَى بَقِيعِ الْغَرْقَدِ، فَقَالَ «يَا أُمَّ قَيْسٍ» فَقُلْتُ: لَبَّيْكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ وَسَعْدَيْكَ، قَالَ: «تَرَيْنَ هَذِهِ الْمَقْبَرَةَ؟» قَالَتْ: نَعَمْ، يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ: «يُبْعَثُ مِنْهَا سَبْعُونَ أَلْفًا، وجُوهُهُمْ كَالْقَمَرِ لَيْلَةَ الْبَدْرِ، يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ بِغَيْرِ حِسَابٍ» فَقَامَ رَجُلٌ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَأَنَا؟ قَالَ «وَأَنْتَ» فَقَامَ آخَرُ، فَقَالَ: وَأَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ: «سَبَقَكَ بِهَا عُكَّاشَةُ»
حضرت ام قیس بنت محصن رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے اپنے آپ کو دیکھا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مدینہ پاک کی کسی گلی میں میرا ہاتھ پکڑا، اس میں کوئی گھر نہیں تھا، حتیٰ کہ ہم بقیع غرقد میں پہنچے ، آپ نے فرمایا : اے ام قیس ! میں نے عرض کی : میں حاضر ہوں اور تابعداری کے لیے تیار ہوں ! یا رسول اللہ ! آپ نے فرمایا : تو یہ قبرستان دیکھ رہی ہے ، میں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! جی ہاں! آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا : اس میں ستر ہزار ایسے لوگ اٹھائے جائیں گے کہ ان کے چہرے چودھویں رات کے چاند کی طرح ہوں گے ، وہ جنت میں بغیر حساب و کتاب داخل ہوں گے ۔ تو ایک آدمی کھڑ ہوا ، اس نے عرض کی : اور میں ؟ یا رسول اللہ ! آپ نے فرمایا : تو بھی ، تو ایک اور کھڑا ہوا، اس نے عرض کی : یا رسول اللہ ! اور میں ؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا : عکاشہ تجھ سے سبقت لے گیا۔
نَافِعٍ ← أَبُو عَاصِمٍ الْمَدَنِيُّ، مَوْلَى نَافِعٍ مَوْلَى أُمِّ قَيْسٍ بِنْتِ مِحْصَنٍ الْأَسَدِيِّ ← أَبُو دَاوُدَ، ← يُونُسَ
Musnad Abu Dawood Tayalisi · Book › Chapter · Hadith 1740
