مسند أبي داود الطيالسي · کتاب ‹ الشَّعْبِيُّ · حديث 2769
2769 - حَدَّثَنَا يُونُسُ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ سُلَيْمَانَ الشَّيْبَانِيِّ، قَالَ: سَمِعْتُ الشَّعْبِيَّ، يَقُولُ: حَدَّثَنِي مَنْ صَلَّى مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَتَى عَلَى قَبْرٍ مَنْبُوذٍ فَصَفَّهُمْ خَلْفَهُ، فَصَلَّى عَلَيْهِ، فَقُلْتُ لِلشَّعْبِيِّ: مَنْ أَخْبَرَكَ يَا أَبَا عَمْرٍو: " قَالَ: أَخْبَرَنِيهِ ابْنُ عَبَّاسٍ
حضرت سلیمان شیبانی سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے حضرت امام شعبی رضی اللہ عنہ کو فرماتےہوئے سنا کہ مجھے بیان کیا اس شخص نے جس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھی کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک قبر پر آئے جو تازہ بنی ہوئی تھی پس انہوں نے آپ کے پیچھے صفیں بنائیں ، تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس پر نماز جنازہ پڑھی ۔ حضرت سلیمان فرماتے ہیں کہ میں نے امام شعبی سے پوچھا : اے ابو عمرو ! آپ کو کس نے خبر دی؟ انہوں نے فرمایا : مجھے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ نے بتایا۔
الشَّعْبِيِّ، ← سُلَيْمَانَ الشَّيْبَانِيِّ ← شُعْبَةُ، ← أَبُو دَاوُدَ، ← يُونُسَ
Musnad Abu Dawood Tayalisi · Book › Chapter · Hadith 2769
