مسند أبي داود الطيالسي · کتاب ‹ رِفَاعَةُ بْنُ عَرَابَةَ الْجُهَنِيُّ · حديث 1387
1387 - حَدَّثَنَا يُونُسُ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ: حَدَّثَنَا هِشَامٌ الدَّسْتُوَائِيُّ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ هِلَالِ بْنِ أَبِي مَيْمُونَةَ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ رِفَاعَةَ بْنِ عَرَابَةَ الْجُهَنِيِّ، قَالَ: كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى إِذَا كُنَّا بِالْكَدِيدِ أَوْ قَالَ: بِقُدَيْدٍ جَعَلَ رِجَالٌ مِنَّا يَسْتَأْذِنُونَ إِلَى أَهْلِيهِمْ فَيَأْذَنُ لَهُمْ فَحَمِدَ اللَّهَ وَقَالَ خَيْرًا ثُمَّ قَالَ: «مَا بَالُ شِقِّ الشَّجَرَةِ الَّتِي تَلِي رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَبْغَضَ إِلَيْكُمْ مِنَ الشِّقِّ الْآخَرِ» فَلَمْ تَرَ عِنْدَ ذَلِكَ مِنَ الْقَوْمِ إِلَّا بَاكِيًا فَقَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ الَّذِيَ يَسْتَأْذِنُكَ بَعْدَ هَذَا لَسَفِيهٌ قَالَ: فَحَمِدَ اللَّهَ وَقَالَ خَيْرًا وَقَالَ: «أَشْهَدُ عِنْدَ اللَّهِ لَا يَمُوتُ عَبْدٌ يَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ [ص:621] وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ صِدْقًا مِنْ قَلْبِهِ ثُمَّ يُسَدِّدُ إِلَّا سَلَكَ فِي الْجَنَّةِ» وَقَالَ: «وَعَدَنِي رَبِّي أَنْ يُدْخِلَ الْجَنَّةَ مِنْ أُمَّتِي سَبْعِينَ أَلْفًا لَا حِسَابَ عَلَيْهِمْ وَلَا عَذَابَ وَإِنِّي لَأَرْجُو أَنْ لَا يَدْخُلُوهَا حَتَّى تَبَوَّءُوا أَنْتُمْ وَمَنْ صَلُحَ مِنْ أَزْوَاجِكُمْ وَذَرَارِيِّكُمْ مَسَاكِنَ فِي الْجَنَّةِ»
حضرت رفاعہ بن عرابہ الجہنی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ تھے حتیٰ کہ جب ہم مقام کدید یا قدید پر پہنچے تو ہم میں سےکچھ لوگ اپنے گھر جانے کی اجازت مانگنے لگے،سو آپ نے ا ن کو اجازت دی ،اس کے بعد آپ نے اللہ کی حمد اور بھلائی کے الفاظ کہے ،پھر فرمایا :لوگوں کو کیا ہو گیا ہے ،درخت کا وہ حصہ جو اللہ کے رسول ﷺ کے قریب ہے وہ ان کو دوسرے حصہ سے زیادہ ناپسند ہے ۔تو آپ کے پاس جتنے لوگ تھے وہ رونے لگے،ایک آدمی نے عرض کی :یارسول اللہ !اس کے بعد آپ سے جو اجازت چاہے گاوہ بیوقوف ہو گا۔فرمایا کہ آپ نے اللہ کے ہاں گواہی دوں گا جو بندہ اس حالت میں مرے جو اس بات کی گواہی دیتا ہو کہ اللہ کی ذات کے سوا کوئی لائق عبادت نہیں اور بے شک حضرت محمد ﷺ اللہ کے رسول ہیں،صدق دل سے اور اچھی نیت سے تو وہ جنت میں داخل ہو گا ۔اور فرمایا :میرے رب نے مجھ سے وعدہ کیا ہے کہ میری امت کے ستر ہزار لوگ بغیر حساب و عذاب کے جنت میں داخل ہوں گے اور مجھےامید ہے کہ وہ اس وقت تک جنت میں داخل ہوں گے اور مجھے امید ہے کہ وہ اس وقت تک جنت میں داخل نہیں ہونگے جب تک کہ تم اور تمھاری ازواج اور تمھاری اولاد جو نیک ہوں ،جنت میں داخل نہ ہو جائیں۔
رِفَاعَةَ بْنِ عَرَابَةَ الْجُهَنِيِّ ← عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ ← هِلَالُ بْنُ أَبِي مَيْمُونَةَ ← يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، ← هِشَامٌ الدَّسْتُوَائِيُّ ← أَبُو دَاوُدَ، ← يُونُسَ
Musnad Abu Dawood Tayalisi · Book › Chapter · Hadith 1387
