مسند أبي داود الطيالسي · کتاب ‹ أَبُو بُرْدَةَ بْنُ أَبِي مُوسَى عَنْ أَبِيهِ · حديث 497
497 - حَدَّثَنَا يُونُسُ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي بُرْدَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «عَلَى كُلِّ مُسْلِمٍ صَدَقَةٌ فِي كُلِّ يَوْمٍ» ، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ فَإِنْ لَمْ يَجِدْ؟ قَالَ: «يَعْتَمِلُ بِيَدِهِ فَيَنْفَعُ نَفْسَهُ وَيَتَصَدَّقُ» ، قَالُوا: فَإِنْ لَمْ يَفْعَلْ؟ قَالَ: «يُعِينُ ذَا الْحَاجَةِ الْمَلْهُوفَ» ، قَالُوا: فَإِنْ لَمْ يَسْتَطِعْ؟ قَالَ: «يَأْمُرُ بِالْمَعْرُوفِ وَيَنْهَى عَنِ الْمُنْكَرِ» ، قَالُوا: فَإِنْ لَمْ يَسْتَطِعْ؟ قَالَ: «لِيُمْسِكْ [ص:400] عَنِ الشَّرِّ فَإِنَّ ذَلِكَ لَهُ صَدَقَةٌ»
حضرت سعید بن ابو بر دہ اپنے والد سے ‘وہ حضرت ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺنے فرمایا: ہر مسلمان پر ہر دن صدقہ دینا ضروری ہے ‘صحابہ نے عرض کی : یا رسول اللہ ! جوصد قہ کے لیے نہ کوئی چیز پاۓ ؟ آپ نے فرمایا :اپنے ہاتھ سے کام کرے اور اپنی ذات کو فائدہ پہنچاۓ اور صدقہ کرے ‘صحابہ نے عرض کی یا رسول اللہ ! اگر یہ بھی نہ پاۓ؟ تو فرمایا کسی ضرورت مند کی مدد کر دے یہ بھی صدقہ ہے ‘صحابہ نے عرض کی یارسول اللہ! اگر یہ بھی نہ پاۓ؟ تو فرمایا: نیکی کا حکم دے اور بُرائی سے منع کرے ‘صحابہ نے عرض کی یا رسول اللہ ! اگر اس کی بھی طاقت نہ رکھے تو ؟ فرمایا: اپنے آپ سے کسی کوشر نہ پہنچاۓ تو بے شک یہ بھی اس کے لیے صدقہ ہے۔
أَبِي مُوسَی الأَشْعَرِيِّ ← أَبِيهِ ← سَعِيدِ بْنِ أَبِي بُرْدَةَ ← شُعْبَةُ، ← أَبُو دَاوُدَ، ← يُونُسَ
Musnad Abu Dawood Tayalisi · Book › Chapter · Hadith 497
