مسند أبي داود الطيالسي · کتاب ‹ جَابِرُ بْنُ سُلَيْمٍ الْهُجَيْمِيُّ · حديث 1304
1304 - حَدَّثَنَا يُونُسُ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ: حَدَّثَنَا قُرَّةُ بْنُ خَالِدٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا قُرَّةُ بْنُ مُوسَى، عَنْ جَابِرِ بْنِ سُلَيْمٍ الْهُجَيْمِيِّ، قَالَ: انْتَهَيْتُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ مُحْتَبٍ فِي بُرْدَةٍ لَهُ كَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى هُدَّابِهَا عَلَى قَدَمَيْهِ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَوْصِنِي قَالَ: «اتَّقِ اللَّهَ وَلَا تَحْقِرَنَّ مِنَ الْمَعْرُوفِ شَيْئًا وَلَوْ أَنْ تُفْرِغَ مِنْ دَلْوِكَ فِي إِنَاءِ الْمُسْتَسْقِي وَأَنْ تَلْقَى أَخَاكَ وَوَجْهُكَ إِلَيْهِ مُنْبَسِطٌ، وَإِيَّاكَ وَإِسْبَالَ الْإِزَارِ فَإِنَّ إِسْبَالَ الْإِزَارِ مِنَ الْمَخِيلَةِ وَلَا يُحِبُّهَا اللَّهُ، وَإِنِ امْرُؤٌ شَتَمَكَ وَعَيَّرَكَ بِأَمْرٍ هُوَ فِيكَ فَلَا تُعَيِّرْهُ بِأَمْرٍ هُوَ فِيهِ وَدَعْهُ يَكُونُ وَبَالُهُ عَلَيْهِ وَأَجْرُهُ لَكَ، وَلَا تَسُبَّنَّ شَيْئًا» قَالَ: فَمَا سَبَبْتُ بَعْدَ قَوْلِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَابَّةً وَلَا إِنْسَانًا
حضرت جابر بن سلیم ہجیمی رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تک پہنچا اور آپ چادر میں لپٹے ہوئے تھے ' گویا کہ میں اب بھی آپ کے قدموں کی سرخی کی طرف دیکھ رہا ہوں ' میں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! مجھے وصیت کریں ! آپ نے فرمایا : اللہ سے ڈرو ! نیکی کی کسی شی کو حقیر نہ جاننا ! اگرچہ تو اپنے بھائی کو اپنے پانی کے ڈول سے پلائے اور یہ کہ تو اپنے بھائی سے اس حالت میں ملے کو تو خوش ہو اور اپنا تہبند لٹکانے سے بچ کیونکہ تہبند کا لٹکانا تکبر ہے ' اگرچہ اس معاملہ میں کوئی تجھے گالی دے اور عار دلائے تو اس کی عار کی پروا نہ کر ' اس کو چھوڑ دے اس کو گناہ ہو گا اور تیرے لیے ثواب ہو گا اور ہر گز کسی شی کو گالی نہ دے ۔ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اس فرمان کے بعد میں نے کبھی کسی جانور اور انسان کو گالی نہیں دی ۔
جَابِرِ بْنِ سُلَيمٍ الْهُجَيْمِيِّ ← قرة بن موسى ← قُرَّۃُ بْنُ خَالِدٍ ← أَبُو دَاوُدَ، ← يُونُسَ
Musnad Abu Dawood Tayalisi · Book › Chapter · Hadith 1304
