مسند أبي داود الطيالسي · کتاب ‹ وَفُرَيْعَةُ أُخْتُ أَبِي سَعِيدٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ · حديث 1769
1769 - حَدَّثَنَا يُونُسُ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إِسْحَاقَ، عَنْ زَيْنَبَ، عَنْ فُرَيْعَةَ، أُخْتِ أَبِي سَعِيدٍ، أَنَّ زَوْجَهَا، تَبِعَ أَعْلَاجًا فَقَتَلُوهُ، وَهِيَ فِي قَرْيَةٍ مِنْ قُرَى الْمَدِينَةِ، فَأَتَتْ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَذَكَرَتْ ذَلِكَ لَهُ، وَاسْتَأْذَنَتْ أَنْ تَأْتِيَ إِخْوَاتَهَا فَتَعْتَدُّ عِنْدَهُمْ، فَأَذِنَ لَهَا، ثُمَّ دَعَاهَا أَوْ دُعِيَتْ لَهُ فَقَالَ: «امْكُثِي فِي الْبَيْتِ الَّذِي أَتَاكِ فِيهِ نَعْيُ زَوْجِكِ حَتَّى يَبْلُغَ الْكِتَابُ أَجَلَهُ»
حضرت زینب ، حضرت فریعہ جو کہ ابو سعید کی ہمشیرہ تھیں، سے روایت کرتی ہیں کہ ان کے خاوند نے کافروں کا تعاقب کیا تو انہوں نے اسے شہید کر دیا حالانکہ آپ شہر مدینہ کی ایک بستی میں قیام پذیر تھیں، تو وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس تشریف لائیں اور سارا ماجرا گوش گزار کر دیا اور انہوں نے اپنے بھائی کے گھر ایام عدت گزارنے کی اجازت طلب کی تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انہیں اجازت عطا فرما دی ۔ بعد ازیں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھے یا میرے بھائی کو بلوا کر فرمایا کہ تو اس گھر میں عدت کے دن گزار جہاں تجھے اپنے خاوند کی موت کی خبر موصول ہوئی تھی حتیٰ کہ عدت کے دن مکمل ہو جائیں۔
فُرَيْعَةَ، أُخْتِ أَبِي سَعِيدٍ، ← زَيْنَبَ، ← سَعْدِ بْنِ إِسْحَاقَ، ← شُعْبَةُ، ← أَبُو دَاوُدَ، ← يُونُسَ
Musnad Abu Dawood Tayalisi · Book › Chapter · Hadith 1769
