مسند أبي داود الطيالسي · کتاب ‹ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ آدَمَ · حديث 2698
2698 - حَدَّثَنَا يُونُسُ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ: حَدَّثَنَا هِشَامٌ، عَنْ قَتَادَةَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ آدَمَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «الْأَنْبِيَاءُ إِخْوَةٌ لِعَلَّاتٍ؛ أُمَّهَاتُهُمْ شَتَّى وَدِينُهُمْ وَاحِدٌ، فَأَنَا أَوْلَى النَّاسِ بِعِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ؛ لِأَنَّهُ لَمْ يَكُنْ بَيْنِي وَبَيْنَهُ نَبِيٌّ، فَإِذَا رَأَيْتُمُوهُ فَاعْرِفُوهُ، فَإِنَّهُ رَجُلٌ مَرْبُوعٌ إِلَى الْحُمْرَةِ وَالْبَيَاضِ، بَيْنَ مُمَصَّرَتَيْنِ، كَأَنَّ رَأْسَهُ يَقْطُرُ وَلَمْ يُصِبْهُ بَلَلٌ، وَإِنَّهُ يَكْسِرُ الصَّلِيبَ، وَيَقْتُلُ الْخِنْزِيرَ، وَيَفِيضُ الْمَالُ، حَتَّى يُهْلِكَ اللَّهُ فِي زَمَانِهِ الْمِلَلَ كُلَّهَا غَيْرَ الْإِسْلَامِ، وَحَتَّى يُهْلِكَ اللَّهُ فِي زَمَانِهِ مَسِيحَ الضَّلَالَةِ الْأَعْوَرَ الْكَذَّابَ، وَتَقَعُ الْأَمَنَةُ فِي الْأَرْضِ، حَتَّى يَرْعَى الْأَسَدُ مَعَ الْإِبِلِ، وَالنَّمِرُ مَعَ الْبَقَرَةِ، وَالذِّئَابُ مَعَ الْغَنَمِ، وَيَلْعَبُ الصِّبْيَانُ بِالْحَيَّاتِ وَلَا يَضُرُّ بَعْضُهُمْ بَعْضًا، ثُمَّ يَبْقَى فِي الْأَرْضِ أَرْبَعِينَ سَنَةً، ثُمَّ يَمُوتُ، وَيُصَلِّي عَلَيْهِ الْمُسْلِمُونَ وَيَدْفِنُونَهُ»
حضرت عبدالرحمٰن بن آدم ، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: انبیاء علیہم السلام آپ میں علاقی بھائی ہوتے ہیں اور ان کی مائیں علیحدہ ہیں ، اور ان کا دین ایک ہے، سو میں بہ نسبت حضرت عیسیٰ بن مریم کے لوگوں کے زیادہ قریب ہوں کیونکہ ان کے اورمیرے درمیان کوئی نبی نہیں ، پس جب تم انکو دیکھو تو ان کو پہچاننا ، کیونکہ وہ ایسے انسان ہیں کہ ان کی کانوں تک زلفیں ہوں گی، سرخ وسفید ان کا چہرہ ہوگا، ایسے معلوم ہوگا کہ ان کے سر سے قطرے گررہے ہیں حالانکہ انہوں نے تری بھی لگائی ہوگی، وہ صلیب کو توڑیں گے ، اور خنزیر کو قتل کریں گے ، اور مال کو تقسیم کریں گے یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ ان کے زمانے میں تمام دینوں کو ختم کردے گا سوائے اسلام کے ، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ حضرت مسیح کے زمانے میں دجال کو بھی مروائے گا جو کانا جھوٹا ہوگا ، اور زمین میں امن ہوگا یہاں تک کہ شیر کے ساتھ بکریاں چر یں گی، اور چیتے گاؤں کے ساتھ ، اور بھیڑیے بکریوں کے ساتھ، اور بچے سانپوں کے ساتھ کھیلیں گے، کوئی دوسرے کو نقصان نہیں دے گا، پھر وہ زمین میں چالیس سال تک رہیں گے۔پھر وفات پا جائیں گے۔ اور لوگ ان کا جنازہ پڑھیں گے ، پھر ان کو دفن کریں گے۔
أَبِي هُرَيْرَةَ، ← عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ آدَمَ، ← قَتَادَةَ ← هِشَامٍ ← أَبُو دَاوُدَ، ← يُونُسَ
Musnad Abu Dawood Tayalisi · Book › Chapter · Hadith 2698
