مسند أبي داود الطيالسي · کتاب ‹ وَعَمْرُو بْنُ خَارِجَةَ · حديث 1313
1313 - حَدَّثَنَا يُونُسُ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ: حَدَّثَنَا هِشَامٌ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ خَارِجَةَ، قَالَ: إِنِّي لَتَحْتَ جِرَانِ نَاقَةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَإِنَّهَا لَتَقْصَعُ بِجِرَّةٍ وَإِنَّ لُعَابَهَا لَيَسِيلُ بَيْنَ كَتِفَيَّ فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ: «إِنَّ اللَّهَ قَدْ أَعْطَى كُلَّ ذِي حَقٍّ حَقَّهُ وَلَا تَجُوزُ لِوَارِثٍ وَصِيَّةٌ، الْوَلَدُ لِلْفِرَاشِ وَلِلْعَاهِرِ الْحَجَرُ، وَمَنِ ادَّعَى إِلَى غَيْرِ أَبِيهِ أَوِ انْتَمَى إِلَى غَيْرِ مَوَالِيهِ فَعَلَيْهِ لَعْنَةُ اللَّهِ وَالْمَلَائِكَةِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ لَا يُقْبَلُ مِنْهُ صَرْفٌ وَلَا عَدْلٌ»
حضرت عمرو بن خارجہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اونٹنی کی ٹھوڑی کے نیچے تھا اور وہ جگالی کر رہی تھی اور اس کا لعاب میرے دونوں کندھوں کے درمیان بہہ رہا تھا ' میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا ' آپ فرمارہے تھے :بے شک اللہ عزوجل نے ہر حق والے کا حق مقرر کردیا ہے وارث کے لیے وصیت جائز نہیں ہے اور بچہ بستر والے کاہے اور زانی کےلیے پتھر ہیں اور جس نے اپنے باپ کے علاوہ کسی اور کی طرف اپنی نسبت کی یا غلام نے اپنے آقا کے علاوہ کسی اور کی نسبت کی تو اس پر اللہ اور اس کے فرشتوں اور تمام لوگوں کی لعنت ہے ۔
عَمْرِو بْنِ خَارِجَةَ ← شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ ← قَتَادَةَ ← هِشَامٍ ← أَبُو دَاوُدَ، ← يُونُسَ
Musnad Abu Dawood Tayalisi · Book › Chapter · Hadith 1313
