مسند أبي داود الطيالسي · کتاب ‹ الْأَفْرَادُ عَنْ عُمَرَ · حديث 31
31 - حَدَّثَنَا يُونُسُ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ: حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ عُمَيْرٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ، قَالَ: خَطَبَنَا عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ بِالْجَابِيَةِ فَقَالَ: قَامَ فِينَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُقَامِي فِيكُمْ، فَقَالَ: «أَكْرِمُوا أَصْحَابِي، ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ، ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ، ثُمَّ يَفْشُو الْكَذِبُ حَتَّى يَحْلِفَ الرَّجُلُ وَلَمْ يُسْتَحْلَفْ، وَيَشْهَدَ [ص:35] وَلَمْ يُسْتَشْهَدْ، فَمَنْ أَرَادَ بُحْبُوحَةَ الْجَنَّةِ فَلْيَلْزَمِ الْجَمَاعَةَ؛ فَإِنَّ الشَّيْطَانَ مَعَ الْوَاحِدِ وَهُوَ مِنَ الِاثْنَيْنِ أَبْعَدُ، وَلَا يَخْلُوَنَّ رَجُلٌ بِامْرَأَةٍ؛ فَإِنَّ ثَالِثَهُمَا الشَّيْطَانُ، وَمَنْ سَرَّتْهُ حَسَنَتُهُ وَسَاءَتْهُ سَيِّئَتُهُ فَهُوَ مُؤْمِنٌ»
حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے ہم کو مقام جابیہ میں خطبہ دیا ‘فرمایا کہ رسول اللہﷺ ہمارے درمیان کھڑے ہوۓ ‘جس جگہ آج میں تمہارے درمیان کھڑا ہوں‘ آپ نے فرمایا: میرے صحابہ کی تعظیم کرو‘ پھر ان لوگوں کی جوان سے ملے‘ پھر وہ لوگ جو ان سے ملے‘ پھر اس کے بعد جھوٹ ظاہر ہو گا یہاں تک کہ ایک آدی قسم اُٹھائے گا‘ اور اس سے قسم کا مطالبہ نہیں کیا جاۓ گا ‘اور وہ گواہی دے گا حالانکہ اس سے گواہی طلب نہیں کی جاۓ گی‘ پس جو آ دی جنت کی تمنا رکھتا ہے‘ وہ جماعت کو لازم پکڑۓ ‘بے شک شیطان ایک کے ساتھ ہوتا ہے اور وہ دو سے بہت دور ہوتا ہے‘ اور کوئی آدمی کسی عورت سے تنہائی میں نہ ر ہے‘ کیونکہ تیسرا اُن دونوں کے ساتھ شیطان ہوتا ہے‘ اور جس کو نیکی اچھی لگے اور بُرائی بُری لگے تو وہ مؤمن ہے۔
قَامَ فِينَا رَسُولُ اللَّهِ مَقَامِي فِيكُمْ، ← خَطَبَنَا عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ بِالْجَابِيَةِ، ← جَابِرَ بْنَ سَمُرَةَ ← عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ، ← جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ، ← أَبُو دَاوُدَ، ← يُونُسَ
Musnad Abu Dawood Tayalisi · Book › Chapter · Hadith 31
