مسند أبي داود الطيالسي · کتاب ‹ عَسْعَسُ بْنُ سَلَامَةَ · حديث 1305
1305 - حَدَّثَنَا يُونُسُ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنِ الْأَزْرَقِ بْنِ قَيْسٍ، عَنْ عَسْعَسِ بْنِ سَلَامَةَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ فِي سَفَرٍ فَفَقَدَ رَجُلًا مِنْ أَصْحَابِهِ فَأُتِيَ بِهِ فَقَالَ: إِنِّي أَرَدْتُ أَنْ أَخْلُوَ بِعِبَادَةِ رَبِّي وَأَعْتَزِلَ النَّاسَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «فَلَا تَفْعَلْهُ وَلَا يَفْعَلْهُ أَحَدٌ مِنْكُمْ - قَالَهَا ثَلَاثًا - فَلَصَبْرُ سَاعَةٍ فِي بَعْضِ مَوَاطِنِ الْمُسْلِمِينَ خَيْرٌ مِنْ عِبَادَةِ أَرْبَعِينَ عَامًا خَالِيًا»
حضرت عسعس بن سلامہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک سفر میں تھے کہ آپ کے صحابہ میں سے ایک آدمی گم ہو گئے ' ان کو آپ کے پاس لایا گیا ' تو انہوں نے عرض کی : میرا ارادہ تھا کہ میں خلوت میں اپنے رب کی عبادت کروں اور لوگوں سے جدا رہوں ۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : تم ایسا نہ کرو اور تم میں سے کوئی بھی ایسا نہ کرے ۔ یہ تین مرتبہ آپ نے ارشاد فرمایا ' مسلمانوں کو بعض جگہوں میں ایک گھڑی صبر کرنا چالیس سال کی عبادت سے بہتر ہے اس عبادت سے جو تنہائی میں کی جائے ۔
عَسْعَسِ بْنِ سَلاَمَةَ ← الْأَزْرَقِ بْنِ قَيْسٍ، ← شُعْبَةُ، ← أَبُو دَاوُدَ، ← يُونُسَ
Musnad Abu Dawood Tayalisi · Book › Chapter · Hadith 1305
