مسند أبي داود الطيالسي · کتاب ‹ مَا رَوَى عَنْهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ · حديث 1775
1775 - حَدَّثَنَا يُونُسُ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ: حَدَّثَنَا زَائِدَةُ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: «مَشَيْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى امْرَأَةٍ مِنَ الْأَنْصَارِ، فَذَبَحْتُ لَهُ شَاةً، وَأَتَتْنَا بِالطَّعَامِ، فَأَكَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَكَلْنَا، ثُمَّ قُمْنَا إِلَى الظُّهْرِ، لَمْ يَتَوَضَّأْ أَحَدٌ مِنَّا، ثُمَّ أَتَيْنَا بِبَقِيَّةِ الشَّاةِ، فَتَعَشَّيْنَا مِنْهَا، وَحَضَرَتِ الْعَصْرُ، فَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقُمْنَا فَصَلَّيْنَا لَمْ يَمَسَّ أَحَدٌ مِنَّا مَاءً»
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ انصار کی ایک عورت کے پاس چلا اس نے آپ کے لیے ایک بکری ذبح کی اور وہ ہمارے پاس کھانا لائی ، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے کھایا اور ہم نے بھی کھایا پھر ہم ظہر کی نماز پڑھنے کے لیے اٹھے تو ہم سے کسی نے بھی وضو نہیں کیا ( یعنی ہمارا پہلے سے وضو تھا) پھر ہم آئے باقی بکری کھائی ، سو ہم اس کو کھا کر سیر ہو گئے اور نماز عصر کا وقت آ گیا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کھڑے ہوئے تو ہم بھی اٹھ کھڑے ہوئے ، پس ہم نے نماز پڑھی تو ہم میں سے کسی نے پانی کو چھوا تک نہیں ۔
جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ: ← عَبْدِ اللهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ ← زَائِدَۃَ، ← أَبُو دَاوُدَ، ← يُونُسَ
Hadith 1775
