مسند أبي داود الطيالسي · کتاب ‹ وَأَحَادِيثُ أَبِي الدَّرْدَاءِ · حديث 1066
1066 - حَدَّثَنَا يُونُسُ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنِ الْمُغِيرَةِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، سَمِعَ عَلْقَمَةَ، قَالَ: قَدِمْتُ الشَّامَ، فَدَخَلْتُ الْمَسْجِدَ فَقُلْتُ: اللَّهُمَّ وَفِّقْ لِي جَلِيسًا صَالِحًا، قَالَ: فَجَلَسْتُ إِلَى رَجُلٍ، فَإِذَا هُوَ أَبُو الدَّرْدَاءِ، فَقَالَ لِي: مِمَّنْ أَنْتَ؟ فَقُلْتُ: مِنْ أَهْلِ الْكُوفَةِ فَقَالَ: «أَلَيْسَ فِيكُمْ صَاحِبُ الْوِسَادِ وَالسِّوَاكِ؟» يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ، ثُمَّ قَالَ: «أَلَيْسَ فِيكُمْ صَاحِبُ السِّرِّ الَّذِي لَمْ يَكُنْ يَعْلَمُهُ غَيْرُهُ؟» يَعْنِي حُذَيْفَةَ، ثُمَّ قَالَ: «أَلَيْسَ فِيكُمُ الَّذِي أَجَارَهُ اللَّهُ عَلَى لِسَانِ نَبِيِّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنَ الشَّيْطَانِ؟» يَعْنِي عَمَّارًا، ثُمَّ [ص:320] قَالَ: " هَلْ تَدْرِي كَيْفَ كَانَ عَبْدُ اللَّهِ يَقْرَأُ: وَاللَّيْلِ إِذَا يَغْشَى؟ فَقُلْتُ: كَانَ يَقْرَؤُهَا: (وَاللَّيْلِ إِذَا يَغْشَى وَالنَّهَارِ إِذَا تَجَلَّى وَالذَّكَرِ وَالْأُنْثَى) فَقَالَ أَبُو الدَّرْدَاءِ: «وَاللَّهِ مَا زَالَ هَؤُلَاءِ بِي حَتَّى كَادُوا يُشَكِّكُونِي» فَقَالَ أَبُو الدَّرْدَاءِ: «هَكَذَا نَقْرَؤُهَا، وَهَكَذَا سَمِعْتُهَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرَؤُهَا»
حضرت علقمہ فرماتے ہیں کہ میں شام آیا‘ پس میں مسجد میں داخل ہوا تو میں نے دعا کی: اے اللہ ! مجھے کوئی نیک ہم نشین عطا فرما! کہتے ہیں کہ میں ایک آدمی کے پاس بیٹھا تو وہ حضرت ابوالدرداء رضی اللہ عنہ تھے‘ مجھے آپ نے فرمایا: تم کن لوگوں سے ہو؟ میں نے عرض کی : میں کوفہ کا رہنے والا ہوں ۔ (حضرت ابو درداء رضی اللہ عنہ نے ) فرمایا: کیا تم میں ( نبی ﷺ کا )تکیہ اور مسواک اٹھانے والے نہیں ہیں؟ یعنی حضرت ابن مسعود۔ پھر فرمایا: کیا تم میں راز والے نہیں ہیں؟ جن کے علاوہ آپ ﷺ کا راز جاننے والا کوئی نہیں ہے یعنی حضرت حذیفہ ۔ پھرفرمایا: کیا تم میں وہ نہیں ہے جس کو نبی ﷺکی زبان سے شیطان سے پناہ دی گئی ہے؟ یعنی حضرت عمار ۔ پھر فرمایا: کیا تم جانتے ہو کہ عبداللہ کیسے پڑھتے ہیں۔ ’’وَاللَّيْلِ إِذَا يَغْشَى‘‘؟ میں نے عرض کی : آپ پڑھتے ہیں ’’ وَاللَّيْلِ إِذَا يَغْشَى وَالنَّهَارِ إِذَا تَجَلَّى وَالذَّكَرِ وَالْأُنْثَ‘‘ ۔ تو حضرت ابوالد رداء رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اللہ کی قسم ! ہم ہمیشہ سے اس طرح پڑھتے آ رہے ہیں اور اسی طرح میں نے رسول اللہ ﷺ کو پڑھتے ہوۓ سنا۔
عَلْقَمَةَ ← إِبْرَاهِيمَ، ← الْمُغِيرَةِ، ← شُعْبَةُ، ← أَبُو دَاوُدَ، ← يُونُسَ
Musnad Abu Dawood Tayalisi · Book › Chapter · Hadith 1066
