مسند أبي داود الطيالسي · کتاب ‹ بُهَيَّةُ عَنْ عَائِشَةَ · حديث 1681
1681 - حَدَّثَنَا يُونُسُ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو عَقِيلٍ، عَنْ بُهَيَّةَ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: سَأَلْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ أَطْفَالِ الْمُشْرِكِينَ فَقَالَ: «هُمْ فِي النَّارِ يَا عَائِشَةُ» قُلْتُ: فَمَا تَقُولُ فِي أَطْفَالِ الْمُسْلِمِينَ؟ قَالَ: «هُمْ فِي الْجَنَّةِ يَا عَائِشَةُ» قُلْتُ: وَكَيْفَ وَلَمْ [ص:154] يُدْرِكُوا الْأَعْمَالَ وَلَمْ تَجْرِ عَلَيْهِمُ الْأَقْلَامُ؟ قَالَ: «رَبُّكِ أَعْلَمُ بِمَا كَانُوا عَامِلِينَ»
حضرت بہیہ سے روایت ہے کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے مشرکین کے بچوں کے متعلق پوچھا ، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا : وہ جہنم میں ہوں گے ، اے عائشہ ! میں نے عرض کی : مسلمانوں کے بچوں کے متعلق آپ کا کیا ارشاد ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا : اے عائشہ ! وہ جنت میں ہوں گے ، میں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! کس طرح حالانکہ انہوں نے کوئی اعمال نہیں کیے اور ان کے متعلق قلم بھی جاری نہیں ہوا؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا : تمہارا رب زیادہ بہتر جانتا ہے جو انہوں نے عمل کرنا تھا۔
أَطْفَالِ الْمُشْرِکِينَ ← سَأَلَتِ النَّبِيَّ ← عَائِشَةَ ← بُهَيَّةَ ← أَبُو عَقِيلٍ ← أَبُو دَاوُدَ، ← يُونُسَ
Musnad Abu Dawood Tayalisi · Book › Chapter · Hadith 1681
