مسند أبي داود الطيالسي · کتاب ‹ وَأَبُو مَعْبَدٍ مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ · حديث 2855
2855 - حَدَّثَنَا يُونُسُ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ أَبِي مَعْبَدٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «لَا تُسَافِرُ امْرَأَةٌ إِلَّا مَعَ ذِي مَحْرَمٍ، وَلَا يَدْخُلُ عَلَيْهَا رَجُلٌ إِلَّا وَعِنْدَهَا ذُو مَحْرَمٍ» فَقَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ امْرَأَتِيَ تُرِيدُ أَنْ تَحُجَّ، وَأَنَا أُرِيدُ أَنْ أَخْرُجَ فِي جَيْشِ كَذَا وَكَذَا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «حُجَّ مَعَ امْرَأَتِكَ»
حضرت ابو معبد ، حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : کوئی عورت سفر نہ کرے مگر یہ کہ اس کے ساتھ اس کا محرم ہو، اور کوئی آدمی کسی عورت کے پاس نہ آئے مگر یہ کہ اس کے ساتھ اس کا محرم ہو، ایک آدمی نے عرض کی : یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ! میری بیوی حج کا ارادہ کررہی ہے، اور میرا ارادہ ہے میں فلاں فلاں لشکر کے ساتھ جہاد میں نکلوں ۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تو اپنی بیوی کے ساتھ حج کر۔
ابْنِ عَبَّاسٍ، ← أَبِي مَعْبَدٍ، ← عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ ← حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ← أَبُو دَاوُدَ، ← يُونُسَ
Musnad Abu Dawood Tayalisi · Book › Chapter · Hadith 2855
